خطبات محمود (جلد 12) — Page 455
خطبات محمود ۴۵۵ سال ۱۹۳۰ء مگر ہمارے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بغیر سونے کے سانپ دکھایا۔آتھم نے خود کہا کہ مرزا صاحب نے میرے لئے سانپ چھوڑ رکھے ہیں گویا منکر اقرار کرتا ہے۔غرض سابقہ انبیاء کا کوئی ایسا معجزہ نہیں جسے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں نہ دکھایا ہو۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جَرِى اللهِ فِي حُلَلِ الانْبِيَاءِ تھے۔اس لئے تمام انبیاء کے معجزات بھی آپ کی ذات میں خدا تعالیٰ نے دکھائے۔ہماری جماعت کے جن لوگوں نے اس بارے میں غور نہیں کیا وہ جھوٹی حکاتیوں کی طرف جاتے ہیں۔یہ حکایتیں محض ایک باطل چیز ہیں جنہیں جس قدر جلد کوڑے کرکٹ کی طرح پھینک دیا جائے اچھا ہو گا چہ جائیکہ انہیں آسمانی کتاب میں داخل کیا جائے۔اگر ان باتوں کی کوئی حقیقت ہوتی تو یقیناً رسول کریم ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی ایسے معجزات دکھلاتے۔کوئی شخص کسی نبی کا کوئی ایسا معجزہ بتائے جو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں نہ ملتا ہو۔جس طرح ہمارا یہ دعوی ہے کہ کوئی ایسی بچی تعلیم جس پر آج عمل ضروری ہے خواہ وہ کسی کتاب میں ہو قرآن کریم میں موجود ہے۔اسی طرح ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ کوئی معجزہ ایسا نہیں خواہ وہ کسی نبی نے دکھایا ہو جو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں نہ ملتا ہو۔اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے کل اور تابع تھے۔اس لئے ہر وہ معجزہ جو کسی نبی نے دکھایا وہ آپ نے بھی دکھایا۔اس موقع پر میں ایک واقعہ کا ذکر کرتا ہوں لاہور کے ایک ہندو کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتابیں بھیجا کرتے تھے۔اس سے احمدیوں نے پوچھا کہ تمہیں کتابیں کیوں بھیجتے ہیں اس نے بتایا مجھے آپ سے بہت عقیدت ہے جس کی بنا ء ایک واقعہ پر ہے۔میں عالم مسمریزم کا بڑا ماہر ہوں میں اگر کسی پر عمل کروں تو وہ ایسا زیر اثر ہو جاتا ہے کہ میں جو چاہوں اس سے کام کراؤں۔مجھے ایک برات کے ساتھ قادیان کے قریب ایک گاؤں میں جانا پڑا۔شرارت جو سو جبھی تو میں نے خیال کیا قادیان جا کر مرزا صاحب پر توجہ ڈالنی چاہئے تا کہ وہ مریدوں کے سامنے ہی ایسی حرکات شروع کر دیں جن سے ان کی خفت ہو۔اس نے مسجد مبارک کا نقشہ بیان کیا اور بتایا کہ جب میں گیا مرزا صاحب شہ نشین پر بیٹھے تھے۔میں نے ذرا پیچھے بیٹھ کر توجہ شروع کی مگر ایسا معلوم ہوا کہ وہ بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔پھر میں نے اور زیادہ توجہ کی مگر کوئی اثر نہ ہوا آخر میں نے سارا زور لگانا شروع کیا اور سمجھا کہ اب ضرور میں آپ کو زیر کر لوں گا لیکن عین اُس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ آپ کے دائیں بائیں دو شیر ہیں جو مجھ پر حملہ