خطبات محمود (جلد 12) — Page 452
خطبات محمود ۴۵۲ سال ۱۹۳۰ء تو یہ طریق تفسیر کا اختلاف نہیں بلکہ سلسلہ کی روح سے اختلاف ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں سوائے اس کے کہ جماعت کے کمزور طبع لوگ ایک نیا مذہب بنا لیں خصوصاً عورتیں۔رسول کریم نے ایک مقام پر فرمایا۔رُفِعَ لَنَا الصَّحْرَةُ۔جس کے معنے یہ ہیں کہ آپ چلتے چلتے پہاڑی کے نیچے پہنچ گئے۔لیکن اگر اس کے معنے یہ کئے جائیں کہ پہاڑی کو چوٹی سے پکڑ کر سر پر رکھ دیا گیا تو کمز ور طبع مرد اور عورتیں یہی سمجھیں گی۔انہیں کہاں معلوم ہوتا ہے کہ محاورہ عرب میں اس کے معنی کیا ہیں اور سنت اللہ کیا ہے۔اگر ایسی باتوں کو رواج دے دیا گیا تو جاہل لوگ ایسا ہی سمجھنے لگ جائیں گے کیونکہ قرآن کی مختلف آیات کا آپس میں تعلق، سنت الہی، مختلف تفاسیر اور وی عربی محاورات کو یا درکھنا ان کے لئے اتنا آسان نہیں جتنا اس قسم کی بات کہ پہاڑ کو اُٹھایا اور سر پر رکھ دیا لیکن اس کا نتیجہ سخت خطر ناک ہوگا۔پھر ان معانی کو قرآن کریم بھی فرماتا ہے۔چنانچہ فرمایا۔ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِّنْ بَعْدِ ذَلِكَ اب کوئی شخص یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ اتنا بڑا نشان دیکھ کر بھی انکار کیا جا سکتا ہے۔سورج کا انکار کوئی نہیں کرتا۔معجزات میں ایک مخفی پہلو ہوتا ہے جسے بعض اتفاق کہہ دیتے ہیں اور اس طرح انکار کر دیتے ہیں۔لیکن اگر طور اُٹھ کر سر پر آ جائے تو اسے اتفاق نہیں کہا جا سکتا کوئی بے وقوف سے بے وقوف بھی اسے اتفاق نہیں کہے گا۔کنکر مٹھی میں لیکر پھینکنے پر آندھی آ جانے کو تو بہانہ جو طبائع اتفاق کہہ سکتی ہیں اور شہہ پیدا کر سکتی ہیں کہ ممکن ہے پہلے ہی آندھی آ رہی ہو۔لیکن پہاڑ کو اٹھا کر رکھ دینے میں شبہ کی کیا گنجائش ہو سکتی ہے ایسی حالت میں تو کوئی شخص انکار کر ہی نہیں سکتا۔سب کے سب مان جائیں گے۔لیکن یہ ایمان کوئی ایمان نہیں ایمان وہی ہوتا ہے جو غیب سے تعلق رکھتا ہے۔مؤمن کا ایمان غیب سے اوپر نہیں ہوتا۔ایمان بالشهود صدیق اور شہید کے مقام پر پہنچ کر حاصل ہوتا ہے اس مقام سے نیچے ایمان بالغیب ہی ہوتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ جولوگ تھے ان میں سے تو بعض منافق بلکہ کا فر بھی تھے ان کے لئے تو یہ نشان بالکل ہی عجیب تھا۔لیکن قرآن میں ان کے متعلق جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معنے بالکل غلط ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے قَالُوا سَمِعْنَا وَ عَصَيْنَا ہے یعنی جب ہم نے ان سے عہد لیا کہ اس چیز کو جو ہم نے تمہیں دی ہے مضبوطی سے پکڑو تو انہوں نے کہا ہم نے اسے سن تو لیا ہے مگر مانیں گے نہیں۔اب کوئی عقلمند تسلیم نہیں کر سکتا کہ طور پہاڑ سر پر معلق ہو اور اللہ تعالیٰ کہہ رہا ہو کہ