خطبات محمود (جلد 12) — Page 428
خطبات محمود ۴۲۸ سال ۱۹۳۰ء میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں ایسا نمونہ نہ دکھا ئیں گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہے بھی نہیں۔جہاں ایک دو احمدی بھی ہیں وہ بھی پوری ہمت اور جرات سے کام کر رہے ہیں حتی کہ سرحد میں بھی جہاں شورش اس قدر زیادہ ہے دوست کام کر رہے ہیں۔ہم جو کچھ کرتے ہیں محض مسلمانوں کے فائدہ کیلئے کرتے ہیں۔اگر وہ آج اس بات کو نہیں سمجھتے تو آئندہ نسلیں یقینا یہ کہنے پر مجبور ہوں گی کہ ایسے نازک موقع پر احمدیوں نے ان کی حفاظت کی پوری پوری کوشش کی۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے کہ اس کے قائم کردہ مشن کو اچھی طرح چلا سکیں اور اس سے وابستہ چیزیں یعنی امن وامان کی حفاظت کر سکیں اور دنیا کی مذمت ہمیں سچائی کی تبلیغ سے نہ روک سکے۔آمین ( الفضل ۷ جون ۱۹۳۰ء )