خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 41

خطبات محمود سال ۱۹۲۹ - ہو گئے۔مشرک عیسائیوں کے دشمن ہیں اور عیسائی مشرکوں کے یہودی مشرکوں کے دشمن ہیں اور مشرک یہودیوں کے لیکن رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں یہودی، عیسائی اور مشرک سب اکٹھے ہو گئے اس لئے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے متعلق پیشگوئی تھی کہ وہ تلواروں کی چھاؤں کے تلے پلے گا اور ساری دنیا اس کی مخالفت کرے گی۔رسول کریم ﷺے ساری دنیا کی خیر خواہی کا جو جذبہ لے کر کھڑے ہوئے تھے اس کی کوئی پرواہ نہ کی گئی اور ساری دنیا آپ کی مخالف ہوگئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بظاہر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے نہ تھے اس لئے شائد کسی کو خیال ہوتا کہ دنیا آپ سے وہ سلوک نہ کرے گی جو حضرت اسماعیل اور آپ کی اولاد سے کیا۔اور ممکن تھا اس خیال سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں سستی پڑ جاتی اور وہ ہوشیاری اور پستی کام میں نہ لاتی جو ترقی کرنے کے لئے ضروری ہے۔لیکن چونکہ اب نبوت ہے ہی وہی جو رسول کریم ﷺ کے ذریعہ حاصل ہو اور کوئی نبوت باقی نہیں اب بغیر رسول کریم ﷺ کی روحانی اولاد کے کوئی رسول اور نبی نہیں اس لئے ضروری ہے کہ اولاد کو باپ کی باتیں ملیں۔پس اب اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم ﷺ کی جسمانی نسل میں سے نہیں تو بھی آپ سے وہی سلوک دنیا کی طرف سے ہونا ضروری تھا جو آپ | سے کیا گیا۔لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کو الہام بھی کیا اور فرمایا۔يُخْرِجُ هَتُهُ وَعَمهُ دَوْحَة اِسْمعِيْلُ فَأَخْفِهَا حَتَّى تَخْرُجَ " اس سے ظاہر ہے کہ آپ کو حضرت اسماعیل سے نسبت دی ہے۔پس ضروری ہے کہ آپ کے متعلق بھی یہی حالت رونما ہو کہ سب دنیا کے ہاتھ آپ کے خلاف اُنھیں۔ہماری جماعت کو یہ خیال کر کے کہ وہ ساری دنیا کی خیر خواہ ہے خصوصاً مسلمانوں کی یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا بھی اس کی خیر خواہ ہے۔کبوتر کے آنکھیں بند کر لینے کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ بلی نے بھی آنکھیں بند کر لی ہیں ہم دیکھتے ہیں باوجود اس محبت اور خیر خواہی کے جو ہم دوسروں سے رکھتے ہیں وہ لوگ بھی جن کو سنجیدہ اور متین سمجھا جاتا ہے جب کبھی موقع آتا ہے مخالفت سے باز نہیں آتے۔جب کبھی مخالفین اسلام سے مقابلہ کی ضرورت پیش آتی ہے تو کہتے ہیں کہ احمدی ان لوگوں کا مقابلہ کریں۔مگر جب وہ وقت گذر جاتا ہے تو ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ احمدیوں کا