خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 278 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 278

خطبات محمود ۲۷۸ ۳۷ سال ۱۹۳۰ اسلام کی تعلیمات پر پوری طرح عمل کرو فرموده ۷۔فروری ۱۹۳۰ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میرا منشاء تھا کہ آج ایک ایسے امر کے متعلق جو میرے پہلے خطبہ کے نتیجہ میں پیدا ہوا تھا بعض باتیں تفصیلاً بیان کرتا لیکن غور کے بعد میں نے مناسب سمجھا کہ اسے رمضان کے دنوں میں ملتوی کر دوں۔لیکن ایک اور بات ہے جو انہی دنوں میرے کان میں پڑی اور جو اسی قسم کی افواہوں میں سے ہے جیسی بعض لوگ قادیان میں مشہور کرنے کے عادی ہیں۔یہاں بعض لوگوں نے یہ طریق اختیار کر رکھا ہے کہ جب میرے متعلق کوئی بات کہنے کی وہ جرات نہیں کر سکتے تو دوسرے کارکنوں سے منسوب کر کے بیان کر دیتے ہیں اور اس طرح وہ اُس گرفت اور جذبہ حقارت سے محفوظ رہتے ہیں جو میرے خلاف غلط بیانیاں سن کر مخلصین ظاہر کرتے ہیں۔چونکہ یہ رویہ اور طریق محض جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کے لئے اختیار کیا جاتا ہے اور چونکہ متواتر ایسی باتیں سن کر جماعت کے اخلاص کی روح کو دھکا لگتا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ ایسی تمام اخبار کو جمع کر کے ان کی تفصیل سے جماعت کو آگاہ کر دیا کروں اور میں سمجھتا ہوں ایک دروغگو کے لئے یہ کافی سزا ہے کہ اس کے متعلق لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔یہ ڈنڈیا اور کسی قسم کی دوسری سزا سے بدرجہا بہتر ہے کہ عوام کو پتہ لگ جائے کہ فلاں شخص نے دیدہ دانستہ افتراء کیا اور جھوٹ بولا ہے۔پچھلے ہفتہ مجھے متعدد اس قسم کے خطوط لوگوں کی طرف سے موصول ہوئے ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ مولوی عبد الرحیم صاحب درد کے