خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 184

خطبات محمود کہتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جا رہے تھے۔سے اس وقت کیا چیز تھی جو کفار کو اس بات سے رو کے ہوئے تھی کہ بڑھ کر آپ کے گرد حلقہ کر کے گرفتار کر لیتے۔کیوں اُن کی تلوار میں میانوں سے نہیں نکلتی تھیں ؟ وہ رسول کریم ﷺ کا یہی یقین اور وثوق تھا کہ خدا میرا مددگار ہے اور وہ مجھے نقصان نہیں پہنچنے دے گا۔جس طرح ایک اثر دہا کے سامنے پرندہ مسحور ہو جاتا ہے اور کچھ نہیں کر سکتا اسی طرح وہ لوگ بھی مسحور تھے۔پس اپنے اندر ایمان پیدا کر و ا سلام پیدا کرو اور یقین پیدا کرو پھر میں ضامن ہوں کہ دنیا کی کوئی قوم تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔جب تک کسی کے اندر ایمان نہ ہو اُسی وقت تک وہ بزدل ہوتا ہے لیکن جس کے ساتھ خدا ہو اس کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم میں سچا ایمان اور اخلاص بھر دے۔ہمارے دلوں میں وہ نو ر ہو جو خاص اسی سے آتا ہے یہی نور ہمارے آگے ہو ہمارے پیچھے ہو ہمارے دائیں ہو ہمارے بائیں ہو ہمارے نیچے ہو ہمارے اوپر ہو۔غرضیکہ سر سے پاؤں تک ہم اسی نور میں آ جائیں اور نور بن جائیں۔امِيْنَ يَا رَبِّ الْعَلَمِينَ الفضل ۱۱۔اکتوبر ۱۹۲۹ء) PITT دو ہوئے ہیں اور دونوں ہی برطانیہ کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔($122A_,16•^) WILLIAM PITT THE ELDER (i) ۱۷۳۵ء میں پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہوا۔۱۷۶۶ء میں جارج سوم نے اسے ارل آف چیتھم“ کا خطاب دیکر وزیر اعظم بنا دیا۔پاپولر - تاریخ انگلستان صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۴۰ء) (PITT WILLIAM THE YOUNGER (ii (۱۸۰۶۶۱۷۵۹ء) ولیم پیٹ کا دوسرا بیٹا جو۱۷۸۳ء سے لیکر ۱۸۰۱ ء تک برطانیہ کا وزیراعظم رہا۔24 سال کی عمر تھی کہ وزیر اعظم بنا دیا گیا۔یہ برطانوی تاریخ کا مشہور وز یر اعظم تھا۔البقرة: ۲۱۷ دی انسائیکلو پیڈیا برٹمینی کا جلد ۴ صفحه ۴۸۱۲۴۷۵) بخارى كتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذ اعجبتكم۔۔۔۔۔۔الخ