خطبات محمود (جلد 12) — Page 106
خطبات محمود 1۔4 سال ۱۹۲۹ء وہ دراصل متمثل ہے اور تمثیلی رنگ میں خدمت قرآن جو خدا تعالیٰ کا کلام اور اخلاق ہے کیونکہ اس سے ان امور کی اشاعت ہوتی ہے اور جس حد تک کوئی اس میں حصہ لے سکے اُسی حد تک وہ ثواب کا مستحق ہوتا ہے۔یہ ایک بات ہے جو آج کے خطبہ کے ذریعہ میں دوستوں کو کہنا چاہتا ہوں۔دوسری بات یہ ہے کہ کہ ۲ جون ۱۹۲۹ء کے جلسے قریب آرہے ہیں۔اس کے متعلق اخباروں میں جو اعلان وغیرہ ہوئے ہیں ان پر قریب ایک ہزار جلسوں کے انعقاد کی درخواستیں آئی ہیں میں امید کرتا ہوں کہ احباب قلت وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعداد بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے۔اس سال میں نے قریباً چار ہزار جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن اگر اتنے نہ ہو سکیں تو اس سے زیادہ سے زیادہ قریب تعداد میں کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔پچھلے سال ایک ہزار کے قریب جلسوں کا اعلان کیا گیا تھا اور وعدے صرف چار پانچ سو کے درمیان آئے تھے۔لیکن جور پورٹیں آئیں ان سے معلوم ہوا کہ آٹھ نو سو کے قریب جلسے ہوئے ہیں۔بعض مقامات سے رپورٹیں نہیں بھی آئیں اس لئے خیال کیا جا سکتا ہے کہ ہزار کے قریب جلسے ضرور ہو گئے ہوں گے۔اس سال ہزار کے وعدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ دو ہزار جلسے انشاء اللہ ہو جائیں گئے۔لیکن جو چیز حساب میں آ جائے اس پر جتنی تسلی ہو سکتی ہے اتنی اس پر نہیں ہو سکتی جو صرف اندازہ میں ہو اس لئے میں احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان جلسوں کو کامیاب اور پُر رونق بنانے کے لئے پوری پوری جدو جہد کریں۔پچھلے سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی کہ مختلف لوگوں پر یہ ثابت کیا جائے کہ یہ جلسے ملک میں بلکہ دنیا میں امن قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔دنیا میں تمام لڑائیاں مذہبی اختلاف کی بناء پر ہیں۔عیسائیت آج اگر چه سیاست کے پیچھے پل رہی معلوم ہوتی ہے لیکن وہ بھی مذہبی اختلاف کے اثرات سے بچی ہوئی نہیں۔عیسائی آپس میں اختلاف کے باوجو دل بیٹھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ساتھ وہ نہیں مل سکتے اور اسلام سے انہیں دشمنی بدستور ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ یورپ میں تعصب نہیں۔ان میں تعصب ہے اور ضرور ہے لیکن بات صرف یہ ہے کہ اب یورپ مہذب ہو گیا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے ہمارے ملک میں بعض امراض کے لئے خیریتا پلایا جاتا ہے جو بہت کڑوی دوائی ہے لیکن یورپ والے چریتا نہیں پلاتے بلکہ اس کا ایسنس (ESSENCE) لے دیتے ہیں۔یا جیسے کو نین پر چینی چڑھا کر دیدی جاتی ہے۔وہ کو نین تو ہوتی ہے لیکن SUGAR COATED ہوتی ہے۔اس کی اصلیت کو بناوٹ سے