خطبات محمود (جلد 11) — Page 53
خطبات محمود ۵۳ سال 1927ء برکات حاصل کرنا چاہتے ہو تو غفلتیں چھوڑ دو اور ستیاں ترک کر دو۔کیونکہ جو غفلتیں نہیں چھوڑے گا اور ستیاں نہیں ترک کرے گا۔وہ لکڑی اور پتھر کی طرح جہنم کا ایندھن بنایا جائے گا۔پس یہاں کی رہائش کی قدر کرو۔اور اس بابرکت مسجد سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرو۔اس و کی ہر ایک چیز میں برکت ہے۔منبر میں برکت ہے۔چھت میں برکت ہے۔ستونوں میں برکت ہے غرض اس میں برکت ہی برکت ہے۔مگر اس کے لئے جو اپنے آپ کو اس کے واسطے تیار کرے۔میں ان لوگوں کو جو برکات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے اس آنے والے دن سے ہو شیار کرتا ہوں۔جس دن کہ ان کو افسوس ہو گا۔اور اس انجام سے خبردار کرتا ہوں۔جس سے پچھتانا پڑے گا۔کیونکہ اگر قلوب کی اصلاح نہ ہو گی۔اگر اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا نہ کی جائے گی تو کبھی برکتیں نہیں ملیں گی۔بلکہ یہی برکتیں ان کے لئے لعنتیں بن جائیں گی۔پس جن لوگوں نے اس شہر کی قدر نہیں کی۔اس مکان کی قدر نہیں کی۔اس زمانہ کی قدر نہیں کی۔خدا کے پیغام کی قدر نہیں کی۔خدا کی رحمتوں کی قدر نہیں کی۔ان کے مونہوں کے اقرار انہیں خدا کے غضب سے نہیں بچا سکیں گے۔خدا کے غضب سے صرف دل کا خشوع بچا سکتا ہے۔انکسار بچا سکتا ہے۔تذلل بچا سکتا ہے۔نفس کا مار ڈالنا بچا سکتا ہے۔اس کیلئے کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ کے نشان تمہارے سامنے آئے اور اس قدر آئے کہ اور لوگوں کے سامنے اتنے نہیں آئے۔خدا تمہارے لئے بالکل ظاہر ہو گیا۔اس کا جلال تمام شوکت کے ساتھ تمہارے لئے نمایاں ہو گیا۔اس کے کلام اور صفات کا ایک نشان نہیں کئی نشان صاف طور پر تمہارے سامنے آئے۔پر افسوس ! کئی ہیں جن کے دلوں پر مہریں لگی ہوئی ہیں کئی ہیں کہ ان کے قلوب پر زنگ لگا ہوا ہے۔انہوں نے ان سب باتوں کی قدرنہ کی پس میں انہیں ہوشیار کرتا ہوں کہ وہ الہی نشانوں کی قدر کریں اور زندگی کو غنیمت سمجھیں۔غفلتوں کو چھوڑ دو اور مستیوں کو ترک کردو۔اور خدا کے آگے گر جاؤ۔وہ رحیم ہے بخش دے گا۔اسے پکا ر و وہ پکار سنے گا۔تمہاری تکالیف دور کر دے گا۔تمہیں ترقی دے گا۔سلسلہ اس کی طرف سے ہے۔اس لئے وہ ایسے سامان کرے گا کہ ترقی حاصل ہوگی۔لیکن اگر اس کے آگے نہ جھکو گے تو جو کچے دھاگے کی طرح ہوں گے تو ڑ کر پھینک دیئے جائیں گے۔پس تم مضبوط دھاگے کی طرح ہو جاؤ تاٹوٹ کر الگ نہ جاپڑو۔اور پیشتر اس کے کہ تم دنیا کی نظروں میں گرادیئے جاؤ اور ذلیل بنائے جاؤ۔تم خدا کے تعلق کو مضبوط بنالو۔تا اس کی مغفرت تمہیں اپنے اندر چھپالے اور اس کی طرف