خطبات محمود (جلد 11) — Page 483
خطبات محمود ۴۸۳ سال ۱۹۲۸م حصہ لیں۔وہاں مجاہد دوستوں کو جو کام کر رہے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ جس کی عزت خدا نے قائم کی ہے اس کا خاص خیال رکھیں۔رسول کریم ﷺ نے ایک جنگ میں ایک عورت کی لاش دیکھی صحابہ کا بیان ہے آپ ایسے سخت غضبناک ہوئے کہ اس سے قبل کبھی نہ ہوئے تھے اور فرمایا کبھی کسی عورت پر حملہ نہ کرو۔پس تم بھی کسی عورت پر کبھی حملہ نہ کرو۔دشمن کو اپنا اندرونہ ظاہر کرنے دو اور تم اپنا کرو۔وہ جب اپنے گھر کو لوٹے گا تو خدا کا غضب اس پر نازل ہو رہا ہو گا اور تم اس کے فضل کے وارث بنو گے۔کون کہتا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ جیت جائے گا اور تم ہار جاؤ گے یقینا تم ہی جیتو گے اور وہ ہارے گا۔بخاری کتاب الادب باب المقته من الله عز و جل (الفضل ۱۳/ اکتوبر ۱۹۲۸ء)