خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 34

خطبات محمود نہ ہوتے۔لمهم سال 1927ء پس اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ جو ہر جو تغیرات زمانہ سے ڈرنے اور گھبرانے کا تھا۔اور یہ کیفیت جو اس گھبراہٹ سے پیدا ہوتی تھی ایک ہی تھی اور بالکل ملتی جلتی تھی۔گویا یہ ایک نور تھا جو ان میں رکھا گیا تھا اور جو ان سے ظاہر ہوتا تھا۔خواہ وہ نور کنفیوشس سے ظاہر ہو خواہ موسیٰ کے اندر سے اور خواہ حضرت نبی کریم ﷺ کے وجود سے کوئی ہو۔بہر حال وہ نور ایک ہی تھا۔کیا ہوا کہ وہ کبھی ! کسی سے ظاہر ہوا اور کبھی کسی سے بر رنگے کہ خواری جامہ ہے پوش من انداز ترت را می شناسم کنفیوش ہو یا عیسی۔موئی ہو یا نبی کریم ﷺ وہ نور تھا جس کے ظاہر ہونے کے لئے قوم اور نسل کی کوئی قید نہیں۔وہ کسی سے ظاہر ہو مگر تھا وہ ایک ہی نور پس خدا تعالٰی کی عظمت اور وقار اور جلال ان کی ہر حرکت سے نمایاں تھا۔اور اس سے یہی ثابت ہو تا تھا کہ کسی ایسے علم کی بنیاد پر یہ یقین قائم کیا گیا ہے جو بالکل درست اور مضبوط ہے۔اور جسے وہی سمجھ سکتا ہے جو مومن ہے۔غرض مومن اور شقی اور سعید اور شقی میں یہی فرق ہوتا ہے کہ جو خدا کے ماننے والے ہوتے ہیں۔وہ تغیرات میں نشان دیکھتے ہیں اور ان سے سبق سکھتے ہیں اور اپنی درستی کرتے ہیں اور اصلاح پاتے ہیں۔لیکن جو شقی ہوتے ہیں وہ بجائے اس کے کہ ان سے کچھ فائدہ حاصل کریں۔آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔پس جبکہ مومن اور کافر۔سعید اور شقی میں یہ فرق ہے۔تو کیا یہ تعجب نہ ہو گا کہ ایک آواز جو بار بار آتی ہو۔اور دن میں کئی کئی دفعہ کان میں پڑتی ہو یعنی اذان اس کی طرف غور نہ کیا جائے اور باوجود مومن ہونے کا دعویٰ کرنے کے نہ کیا جائے۔ایک مسلمان کے لئے اذان کی آواز کوئی عجیب چیز نہیں کہ کبھی کبھی اس کے کان میں پڑتی ہو۔بلکہ یہ وہ آواز ہے جسے ہر روز وہ پانچ وقت سنتا ہے۔یہ معمولی آواز نہیں بلکہ ان آوازوں میں سے ہے جن کا وہ انتظار کرتا ہے۔اور جسے وہ جانتا ہے کہ برکت اور رحمت کی طرف بلانے والی ہے۔بعض اوقات وہ جانتا ہے کہ یہ آواز مجھ سے چھوٹے وجود سے نکل کر ہی ہے۔اور بے شک یہ آواز انسان کے حلق سے نکل رہی ہوتی ہے۔لیکن در حقیقت خدا ہی اسے نکالنے والا ہے۔کیونکہ یہ اسی کی بلند کی ہوئی آواز ہے جو برکت اور رحمت اور کامیابی کی طرف بلاتی ہے۔لیکن باوجود اس کے سننے والا اس کے مطالب پر غور نہیں کرتا۔حالانکہ مدعا اگر صرف نماز کے وقت کی اطلاع دینا ہوتا