خطبات محمود (جلد 11) — Page 308
خطبات ۳۰۸ سال ۶۱۹۲۸ مذہب میں پیدا ہوتا ہے وہی اپنا مذہب سمجھ لیتا ہے۔مثلاً ہندوؤں کے گھر پیدا ہوتا ہے تو ہندو کہلاتا ہے، مسلمانوں کے گھر پیدا ہوتا ہے تو مسلمان کہلاتا ہے ، عیسائیوں کے گھر پیدا ہوتا ہے تو عیسائی کہلاتا ہے لیکن ایک ایسا انسان ہوتا ہے جو ایک مذہب کو چھوڑ کر دوسرا قبول کرتا ہے۔اس کے ماں باپ عیسائی ہوتے ہیں مگر وہ مسلمان کہلانے لگ جاتا ہے یا وہ ہندوؤں کے گھر پیدا ہوتا ہے مگر مسلمان ہو جاتا ہے یا حفیوں کے گھر پیدا ہوتا ہے مگر احمدی ہو جاتا ہے یا اہلحدیثوں کے گھر پیدا ہوتا ہے اور احمدی بن جاتا ہے یا اور مسلمانوں کے جو فرقے ہیں ان میں سے کسی میں پیدا ہوتا ہے اور احمدی ہو جاتا ہے۔اس تبدیلی مذہب یا تبدیلی فرقہ سے اسے بڑی بڑی تکلیفیں اور خطرے پیش آتے ہیں۔بعض دفعہ اسے دوستوں، رشتہ داروں، ماں باپ، بیوی بچوں، بہن اور بھائیوں سے جدا ہونا پڑتا ہے، بعض اوقات اسے وطن سے نکلنا پڑتا ہے ، بعض اوقات جائداد سے محروم ہونا پڑتا ہے اور بعض دفعہ یہ سب تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں اور اسے سب کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔یہ کس لئے چھوڑتا ہے؟ مثلاً ایک شخص جو احمدی ہوتا ہے حنفیوں یا شیعوں یا اہل حدیثوں کو چھوڑ کر احمدی کہلاتا ہے۔تو کیا یہ پانچ حرف ا ج- م- و- ی۔اپنے اندر ایسی خصوصیت رکھتے ہیں کہ ماں باپ، عزیزوں، رشتہ داروں ، خویش واقارب کو چھوڑ دیا جائے۔اگر بچے مذہب کے ماننے والوں کا نام خدا تعالٰی عیسائی یا ہندو رکھ دیتا تو یہ کوئی بڑی بات نہ تھی۔صرف نام سے کچھ نہیں بنتا۔ایک شخص کا نام عبدالرحمن ہوتا ہے مگر کام وہ شیطان کے کرتا ہے۔ایک اور شخص کا نام بہت معمولی ہوتا ہے مگر اس کے کام نہایت اعلیٰ درجہ کے ہوتے ہیں۔رسول کریم اے کے ایک صحابی کا نام جریر یعنی گھسیٹا تھا مگر وہ رسول کریم ﷺ کا بہت مقرب تھا پھر مسلمانوں میں جس تفسیر کا بہت رواج ہے اور جو بہت بڑی بھی ہے یعنی ۳۰ جلدوں میں ہے وہ ابن جریر کی لکھی ہوئی ہے۔یعنی گھنٹے کے بیٹے کی لکھی ہوئی۔دیکھو ان کا نام کتنا معمولی تھا مگر خدا تعالیٰ نے انہیں یہ رتبہ دیا کہ دنیا کا معلم بنا دیا اور کروڑوں آدمی ان کی لکھی ہوئی تفسیر پڑھتے ہیں۔تو صرف نام کے لئے کوئی احمدی نہیں ہو تا بلکہ کسی بات کے لئے اپنا مذہب تبدیل کرتا ہے اور وہ بات یہ ہے کہ اس طرح خدا تعالیٰ کا قرب اور خشیت اور تقویٰ زیادہ حاصل ہوتا ہے۔اس غرض کے لئے وہ اپنا سب کچھ چھوڑتا ہے اور ہر طرح کی تکلیفیں اٹھاتا ہے۔لیکن اگر احمدی کہلا کر اس نے یہ بات حاصل نہ کی یا اس کے لئے کوشش نہیں کرتا تو دو باتوں میں سے