خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 221

خطبات محمود ۲۲۱ سال 1927ء لنگڑے تھے اور یہ مشابہت اور اشتراک تھا جس کی وجہ سے وہ اکٹھے بیٹھے تھے۔پس کس طرح ممکن ہے کہ ایک شخص منافقت کے زور میں ہر وقت فتنہ پردازی کرے مگر وہ اسی قسم کے منافقوں کو چھوڑ کر اپنی دوستی کے لئے ایک مخلص کو چنے اور سارا وقت اس کے پاس صرف کرے۔عقل سلیم اس بات کو قطعا تسلیم نہیں کر سکتی۔خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ فطرت اسے رد کرتی ہے اور اس کا بنایا ہوا قانون اسے ٹھکراتا ہے ان کا آپس کا اتفاق اور گہرا اتصال بتاتا ہے کہ ان کی آپس میں کوئی بات ایسی ہے جو مشترک ہے اور کسی نہ کسی جگہ رگوں میں شرارت ضرور پائی جاتی ہے۔پس میں پیشتر اس کے کہ اس مضمون کے دوسرے حصہ کی طرف متوجہ ہوں۔ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے عذر مقبول ہو سکتے ہیں۔تو اسی طرح جس طرح رسول کریم ان منافقوں کے عذر منظور فرما لیا کرتے تھے ایک صحابی کہتے ہیں میں نے بھی ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے حضور عذر پیش کیا۔مجھے آپ نے فرمایا ٹھہرو اور انتظار کرو۔لیکن میں نے دیکھا منافق آتے اور عذر پیش کرتے۔ان کے عذر آپ قبول کرتے چلے گئے۔(بخاری کتاب المغازی حدیث کعب بن مالک) پس ایسے لوگ جن کے عذر قبول کئے جاتے ہیں وہ وہی ہوتے ہیں جن کے متعلق سمجھ لیا جاتا ہے کہ جب وہ بے حیا ہو گئے ہیں تو انہیں کیا کہیں۔اس طرح تو عذر منظور ہو سکتے ہیں۔ورنہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو منافق نہیں سمجھا جا تایا دوسرے مخلص ان کو منافقوں میں سے نہیں سمجھتے تو یہ غلط ہے۔ہم ان کے عذرات سن کر ان کے افعال سے اس لئے چشم پوشی نہیں کرتے کہ وہ منافق نہیں۔بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ وہ حد سے گزر گئے ہیں۔انہیں نصیحت کرنا فضول ہو گا یا اس لئے کہ ان کو اصلاح کا موقع دیتے ہیں۔تاکہ آئندہ کے لئے وہ اصلاح کرلیں۔اس کے بعد میں کہتا ہوں کہ دنیا میں ہر قسم کی غلطیاں ہوتی ہیں۔بعض غلطیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن سے خدا تعالیٰ کے انبیاء بھی پاک نہیں ہوتے۔اور بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے انبیاء تو پاک ہوتے ہیں لیکن خلفاء پاک نہیں ہوتے۔پھر بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے خلفاء تو پاک ہوتے ہیں مگر اولیاء پاک نہیں ہوتے۔پھر بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے اولیاء تو پاک ہوتے ہیں لیکن عام مومن پاک نہیں ہوتے۔پھر بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے عام مومن بھی پاک ہوتے ہیں لیکن ادنی درجہ کے انسان پاک نہیں ہوتے۔اور بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے وہ بھی پاک ہوتے ہیں لیکن ان کے بعد میں آنے والے ان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دیکھنے والی چیز جو ہے وہ صلاحیت اور قابلیت ہوتی ہے اور یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ کسی حد تک کسی کو وہ کمال حاصل ہے جو خداتعالی کے