خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 209 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 209

خطبات محمود ۲۰۹ سال 1927ء کر سکتا ہے۔اتنا نہیں کر سکتا۔پس ضروری ہے کہ ان ذرائع سے کام لینے کے لئے ایسا مستقل فنڈ قائم کیا جائے کہ تبلیغ کا کام جاری رہے۔اور اس میں کسی وقت کمی نہ آئے۔خدا کی قدرت ہے۔جو بات ہمارے منہ سے نکلتی ہے۔دوسرے بھی وہی اختیار کر لیتے ہیں میں نے اعلان کیا تھا کہ پچیس لاکھ ریزرو فنڈ قائم کیا جائے۔اب سر عبدالرحیم نے بدایوں میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے تبلیغ کے کام کے لئے میں سے تیس لاکھ تک کی رقم مستقل فنڈ کی چاہئے۔گویا وہ آواز جو ہم نے بلند کی تھی دوسرے بھی اس کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔پھر اگر اپنی جماعت کے لوگ بے توجہی برتیں تو کتنے افسوس کی بات ہے پس میں اپنی جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ تحریکیں جو چلائی گئی ہیں۔استقلال سے ان پر عمل کریں اور ریز رو ننڈ کو مضبوط کریں۔کیونکہ جب تک مالی حالت کو مضبوط نہ کریں گے کام استقلال سے نہ کر سکیں گے۔الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۲۷ء)