خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 158

خطبات محمود ۱۵۸ سال 1927ء وقت تک انسان کی توبہ قبول کرتا ہے۔جب تک اس کی غر غرانے کی حالت نہ ہو جائے۔پس اب بھی اگر مسلمان تو بہ کریں۔تو خدا تعالیٰ انہیں معاف کر دے گا۔اس وقت مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس بات کے لئے پورا زور لگا ئیں کہ سود کی لعنت سے چھٹ جائیں۔کھانے پینے کی چیزیں ہندوؤں سے خریدنے سے کلی پر ہیز کریں۔چونکہ ہندو جہاں تک ہو سکے ہندوؤں سے خرید و فروخت کرتے ہیں۔اسی طرح مسلمان بھی اگر مسلمانوں کو ہی ترجیح دیں تو یہ ان کے لئے ضروری ہے۔اگر ان باتوں پر مسلمان عمل کرنا شروع کر دیں تو قومی غیرت اور آزادی خود بخودان میں ابھرنے لگے گی۔اور ان کے لئے خدا کے فضل کے دروازے کھل جائیں گے۔اور جب خدا تعالٰی کی خشیت ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی۔تو پھر ان رستوں کو پالیں گے۔جن سے خدا تعالی کی بچی ہدایت حاصل ہو سکتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمان قرآن کو بھول گئے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان میں قرآن کی محبت نہیں رہی۔جب محبت پیدا ہو جائے گی تو خداتعالی خود سمجھ دے گا اور آپ ہی ان کا قدم صداقت کی طرف بڑھنے لگے گا۔اس وقت مسلمانوں کی تمدنی اور ظاہری مدد کرنا ہر مسلمان اور ہر احمدی کا فرض ہے۔اس وقت اسلام کی عزت پر حملہ کیا جا رہا ہے۔اس کے دور کرنے کے لئے پوری پوری کوشش کرنی چاہئے۔اور اپنے عمل اور قول سے یہ بات ثابت کر دینی چاہئے کہ اسلام ترقی کے لئے کسی لڑائی جھگڑے کا محتاج نہیں ہے۔اسلام دنیا میں امن سکھانے کے لئے آیا ہے اور با امن طریقوں سے اسلام کی ترقی ہو سکتی ہے۔بخاری کتاب الصلح باب كيف يكتب هذا ما صالح خلان کے سیرت ابن ہشام عربی جلد ۳، ۴ صفحه ۳۲۴۰۲۲۳ مطبوعہ بیروت سے ترمذی کتاب الدعوات باب فضل التوبة الفضل ۲۴ / جون ۱۹۲۷ء)