خطبات محمود (جلد 11) — Page 104
خطبات محمود ۱۰۴ سال 1927ء چکی ہے۔مگر اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں۔جنہیں سینکڑوں سال سے کبھی خیال بھی نہ آیا تھا کہ کسی غیر مذہب کے آدمی کو بھی ہندو دھرم میں داخل کر سکتے ہیں۔بلکہ اس بات کو ہندو دھرم کے خلاف سمجھا جاتا تھا۔اور کسی غیر مذہب کے آدمی کو داخل کرنا اپنی قوم کو بھرشٹ کرنا قرار دیا جاتا تھا۔مگر وہ قوم جو سینکڑوں اور ہزاروں سال سے یہ کہہ رہی تھی کہ کسی کو اپنے دھرم میں داخل کرنا اپنی قوم کو بھرشٹ کرتا ہے۔وہ بھی آریوں کی اس بات میں شامل ہو گئی ہے کہ یا تو مسلمانوں کو شُدھ کر لیا جائے یا ہندوستان سے نکال دیا جائے۔اور عجیب بات ہے کہ ان کے ساتھ جینی بھی مل گئے ہیں جو ویدوں کو مانتے ہی نہیں۔وہ بھی اس بات کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ وید کا جھنڈا ہندوستان میں کھڑا کریں گے۔حالانکہ وہ ہم سے بھی زیادہ ویدوں کے مخالف ہیں۔ہم احمدی مسلمان تو یہ کہتے ہیں کہ وید کسی زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے تھے۔مگر جینی ان کو نا پاک کتاب سمجھتے ہیں۔باوجود اس کے عجیب بات ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جینی بھی ہندوؤں سے مل گئے ہیں۔پھر سکھ بھی ان کے ساتھ ہو گئے ہیں۔حالانکہ انہیں ہندو مذہب سے کوئی موانست نہیں ہے اور نہ ہو سکتی ہے۔ان کے گوروؤں نے ویدوں کی سخت مذمت کی ہے اور اسلامی احکام کی تعریف کی ہے۔مگر ہندوؤں کی چالا کی اور ہوشیاری سے ان کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ہمیں اس پر گلہ نہیں کیونکہ ہر قوم اپنے لئے جو پالیسی مناسب سمجھتی ہے اس پر عمل کرتی ہے مگر اپنے آپ پر غصہ ضرور آتا ہے۔کہ ہندوؤں نے تو سکھوں کو ملالیا جن سے سکھوں کا کوئی تعلق نہ تھا۔اور ہم نے اس کے لئے کچھ کوشش نہ کی جن سے سکھوں کو مذہبی لحاظ سے بہت قریب کا تعلق تھا۔غرض ان مختلف لوگوں نے مسلمانوں کے خلاف اتحاد کر لیا ہے جن کے لئے اتحاد ممکن نہ تھا۔اور انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یا تو مسلمانوں کو ہندو بنالیں گے یا اس ملک سے نکال دیں گے۔پالک میں اس کے لئے تقریریں کی جاتی ہیں۔اخباروں میں مضامین شائع کئے جا رہے ہیں۔پھر یہی نہیں کہا جاتا کہ ہندوستان سے مسلمانوں کو نکال دیں گے۔بلکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ مکہ اور مدینہ پر ادم کا جھنڈا گاڑیں گے۔یہ ادم کا جھنڈا تو محض بہانہ ہے اور مسلمان اس کا مطلب نہیں سمجھے۔مطلب ان کا یہ ہے کہ مسلمانوں کو ہندوستان سے نکال کر یا ہندو بنا کر پہلے ہندوستان میں اپنی حکومت قائم کریں گے اور پھر اپنی فوج لے کر مکہ اور مدینہ کو فتح کر کے دنیا کو بتا ئیں گے کہ دیکھو جس جگہ کے متعلق مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ خدا کی حفاظت میں ہے اسے ہم نے فتح کیا یا نہیں۔اگر ہندوستان سے مسلمان نکال دیئے جائیں اور یہاں ہندوؤں کی حکومت قائم ہو جائے۔تو یہ اتنی بڑی طاقت ہوگی کہ