خطبات محمود (جلد 10) — Page 269
269 آدم تھا تو یہ ضروری تھا کہ اس کے ساتھ کوئی شیطان بھی ہو۔مگر افسوس کہ تم بھول جاتے ہو کہ اس آدم کے ساتھ کوئی شیطان بھی ہے۔پس اس بات کو مد نظر رکھو اور ہر وقت اس شیطان سے بچو جو اس آدم کے ساتھ ہے جو لوگوں کو ورغلاتا پھرتا ہے۔اور ان کے دلوں میں وساوس ڈال رہا ہے۔پس اگر آدم تمھارے سامنے ہے تو شیطان بھی تمھارے سامنے ہونا چاہئے۔اور یہ شیطان اگر اپنا وعدہ پورا کر رہا ہے تو تمھیں بھی اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔وہ تمھیں ورغلائے تو تم اس کے پھندے میں نہ پھنسو اور کہو چل ہٹ دور یہ ہم اپنا وعدہ ایفا کریں گے۔دیکھو یہ وقت بڑا نازک ہے۔دنیا تاریکی کے گڑھے میں گر رہی ہے۔تمھیں خدائے روشنی کے کنارے پر کھڑا کیا ہے۔تم بچو کہ کہیں اندھیرے میں نہ جا پڑو۔فتنہ فسادوں سے بچو۔بے ہودہ گوئیوں سے کنارہ کرو۔اور اپنی اس عظمت کو قائم رکھو جو مامور کی شناخت سے تمھیں ملی ہے۔خدا ہم سب کو ان مضر باتوں سے بچائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہمارے کندھوں پر جو بوجھ ہے وہ اٹھا سکیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور فتنہ و فسادوں سے بچیں۔ہم خدمت دین میں پہلے سے بھی زیادہ کمر بستہ ہوں تا خدا کا نام بلند ہو اور دنیا سے تاریکی اور ضلالت دور ہو۔خدا ہمیں فتنہ گروں کی فتنہ گریوں سے بھی بچائے۔میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمیں نیکی کو سمجھ کر کرنے کی توفیق دے۔اور جب ہم نیکی کریں تو کسی نا سمجھی سے ضائع نہ ہو جائے۔خدا ہم سب کا مددگار ہو۔آمین (الفضل ۹ نومبر ۱۹۲۶ء) ا بخاری تغییر سوره مائده باب قولہ الیوم اکملت لکم د لیکم ۲۔مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شرفا دون ما ذكره النبي من معاليش الدنيا على سبيل الرائى