خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 169

169 نوجوان طبقہ تبلیغ کی طرف متوجہ ہے۔اگرچہ ابھی ایک حصہ مست بھی ہے مگر خوشی کی بات ہے کہ ایک حصہ نے ادھر توجہ کی ہے۔میں قادیان والوں کو بھی خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ارد گرد کے لوگوں کو احمدیت میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے مرکز میں ہماری جماعت اس قدر مضبوط ہو گئی ہے کہ ارد گرد کے دیہات کے لوگوں کو اب یہ خوف نہیں کہ احمدی ہوئے تو مشکل پیش آئے گی۔اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ لوگ احمدیت میں داخل ہوں۔جتنی جماعت بڑھے گی اتنی ہی مالی مشکلات میں کمی ہوتی جائے گی۔اور پھر تربیت میں بھی آسانی ہوگی۔کیونکہ جب جماعت تھوڑی ہو۔تو بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ان میں سے نکل کر دوسروں میں شامل ہو جائیں گے۔مگر جب جماعت مضبوط ہو۔تو اس کو چھوڑ کر دوسروں میں جانا مشکل ہوتا ہے۔پس اگر تبلیغ کی طرف توجہ کی جائے تو یہ بھی جماعت کی مضبوطی کا باعث ہو گی۔الفضل ۱۸ مئی ۱۹۲۶ء) ا بخاری کتاب التوحید باب قول الله و يحذر كم الله نفسه