خطبات نور — Page 600
۲۲ / اگست " ١٩١٣ء 600 فرمایا:- خطبه جمعه حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کے تیسرے رکوع کی تلاوت کی اور پھر اللہ تعالیٰ کے کارخانے بڑے باریک در باریک ہیں اور جو ان کارخانوں کا مطالعہ کرتے ہیں وہ بڑے فائدے اٹھاتے ہیں۔ہمارے ملک میں ہمارے گھروں میں کئی ردی چیزیں نکلتی ہیں مگر جو عقل مند ہیں ان کے نزدیک کوئی ردی چیز نہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ کھلونے ردی ٹکڑوں کے بنتے ہیں۔پھر جنہوں نے اس نظارہ قدرت میں اور بھی غور کی ہے وہ جانتے ہیں کہ تین لاکھ کوس ایک سیکنڈ میں بجلی کی لہر جاتی ہے۔اسے ذریعہ خبر رسانی کا بنالیا ہے۔اسی طرح پانی اور ہوا کی لہروں سے کام لیا ہے۔لاکھوں کروڑوں من اسباب ریلیں اٹھا کر لے جاتی ہیں۔یہ صرف پانی اور آگ سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔پھر دیکھو! ہم کس قدر بیٹھے ہیں اور ہر سال کتنا روپیہ مکان، خوراک پوشاک ، خط و کتابت پر خرچ کرتے ہیں اور یورپ بھیجتے ہیں۔ایسا کیوں ہے؟ صرف اس لئے کہ یورپ والوں کو ایک علم ہے۔جب ایک تھوڑے سے علم کی خاطر ہم ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو ایک مومن کی، جسے دینی علم دیا گیا ہے کس قدر قدر ہونی