خطبات نور — Page 570
570 سمجھانے کی برداشت نہیں۔وہ اپنے خیالات کے اندر ایسے منہمک ہوتے ہیں کہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔اسی قسم کی بے پرواہی اور تکبر کا نتیجہ ہے کہ کفار نے تمہاری سلطنتیں لے لیں۔اگر تم پورے غور سے خدا کی بادشاہت اپنے اوپر مان لیتے اور مومن بنتے تو کفار کے قبضہ میں نہ آتے۔اللہ بڑا بے پروا ہے۔اسے فرمانبرداری پسند ہے۔خد تعالی آسودگی بخشے تو متکبر نہ بنو۔لوگوں کا حال تو یہ ہے کہ دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ نیک سلوک نہیں کرتے۔حالانکہ ان کے اپنے گھروں میں بیٹیاں ہیں جو دوسرے گھروں میں جانے والی ہیں۔جو سلوک تم نہیں چاہتے کہ ہم سے ہو وہ غیروں سے کیوں کرو۔اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہو اور خدا کے فرمانبردار بننے کی کوشش کرو۔اللہ تمہیں توفیق بخشے۔الفضل جلد نمبر ۲ --- ۲۵/ جون ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ⭑-⭑-⭑-⭑