خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 400 of 703

خطبات نور — Page 400

400 روزہ ایک عظیم الشان عبادت ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔الصَّوْمُ لِی (بخاری کتاب الصوم باب روزہ میرے لئے ہے کیونکہ روزے میں خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ ہے۔جس طرح خد اتعالیٰ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ اس کی کوئی عورت ہے۔ایسا ہی روزہ دار بھی تھوڑے وقت کے واسطے محض خدا کی خاطر بنتا ہے۔اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ (البقرة ۳) میں بھی صبر کے معنے روزے کے کئے گئے ہیں۔روزے کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ عورتیں تمہار الیاس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔جیسا کہ لباس میں سکون آرام گرمی سردی سے بچاؤ زینت ، قسما قسم کے دکھ سے بچاؤ ہے ایسا ہی اس جوڑے میں ہے۔جیسا کہ لباس میں پردہ پوشی ایسا ہی مردوں اور عورتوں کو چاہئے کہ اپنے جوڑے کی پردہ پوشی کیا کریں۔اس کے حالات کو دوسروں پر ظاہر نہ کریں۔اس کا نتیجہ رضائے الہی اور نیک اولاد ہے۔عورتوں کے ساتھ حسن سلوک چاہئے اور ان کے حقوق کو ادا کرنا چاہئے۔اس زمانہ میں ایک بڑا عیب ہے کہ عورتوں کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔مجھے ایک شخص کے خط سے نہایت دکھ پہنچا۔جس نے کہا کہ ”پنجاب، ہندوستان کے مرد تو بڑے بے غیرت ہیں۔عورت کی اصلاح کیا مشکل ہے۔اگر موافق طبیعت نہ ہوئی تو گلا دبا دیا۔میں تو آپ کا مرید ہوں۔جو آپ فرما دیں گے وہی کروں گا۔مگر طریق اصلاح یہی ہے"۔یہ حال مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔خدا رحم کرے۔نبی کریم اور صحابہ تو عورتوں کو جنگوں میں بھی اپنے ساتھ رکھتے تھے۔اور اب لوگوں کا یہ حال ہے کہ عورتوں کو ساتھ نہیں رکھتے اور ایسے لکھتے عذر کر دیتے ہیں کہ ہماری آمدنی کم ہے مگر جھوٹے ہیں۔دراصل احکام الہی کی عزت اور منزلت ان کے دلوں میں نہیں۔قرآن شریف کو نہیں پڑھا جاتا ہے۔ایک دیوار کسی کی ٹوٹتی ہو تو ہزار فکر کرتا ہے۔مگر قیامت کا پہاڑ جو ٹوٹنے والا ہے اس کا فکر کسی کو نہیں۔قیامت میں نبی کریم کا بھی اظہار ہو گا کہ اس قوم نے قرآن مجید کو چھوڑ دیا۔اللہ تعالیٰ رحم کرے اور نیکیوں کی توفیق دیوے۔آمین۔( بدر جلد ۸ نمبر ۳۴٬۳۳-۰-۷ار جون ۱۹۰۹ء صفحه ۲) ⭑-⭑-⭑-⭑