خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 389 of 703

خطبات نور — Page 389

۱۲ فروری ۱۹۰۹ء 389 خطبہ جمعہ حضرت امیر المومنین نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ اَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي خَرَابِهَا أُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِى الدُّنْيَا خِزْيٌّ وَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ وَ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلَّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحْنَهُ بَلْ لَّهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُوْنَ - بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونَ (البقرة : ۱۵ تا ۱۸) اور پھر فرمایا:۔اس سے پہلے رکوع میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کسی دوسرے کو حقارت سے نہ دیکھو بلکہ مناسب یہ ہے کہ اگر کسی کو اللہ نے علم طاقت اور آبرو دی ہے تو اس کے شکریہ میں اس کی جو اس نعمت سے متمتع نہیں ، مدد کرے نہ یہ کہ اس پر تمسخر اڑائے ، یہ منع ہے۔چنانچہ اس نے فرمایا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ (الحجرات: مگر افسوس کہ لوگ اگر ذرا بھی آسودگی پاتے ہیں تو ۱۲)۔