خطبات نور — Page 358
358 کو تھا۔وہ خدا کی غناء ذاتی کو جانتے تھے۔فرشتوں کے سوال سے انسان کو عبرت پکڑنی چاہئے ، جسے نہ تو خدا کی صفات کا علم ہے نہ صفات سے پیدا شدہ فعل کا۔بلکہ فعل کا اثر کچھ دیکھا ہے۔پس وہ کس بات پر بڑھ بڑھ کر اعتراض کرتا ہے۔مامور من اللہ کی نسبت کہتا ہے یہ نہیں چاہئے تھا وہ چاہئے تھا۔⭑-⭑-⭑-⭑ ( بدر جلد نمبر ۳۶- ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۲)