خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 343 of 703

خطبات نور — Page 343

343 گئے۔اس کے بعد اس کے مال اور روپیہ پر اثر پڑتا ہے اور اس گناہ کے حصول کے واسطے روپیہ بھی خرچ کرنا پڑتا ہے۔غرض ایک گناہ دوسرے کا باعث ہوتا ہے۔پس مسلمان انسان کو چاہئے کہ ایسے ارادوں کے ارتکاب سے بھی بچتا رہے اور خیالات فاسدہ کو دل میں ہی جگہ نہ پکڑنے دے اور ہمیشہ دعاؤں میں لگا رہے۔انسان اپنی حالت کا خود اندازہ لگا سکتا ہے۔اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کو دیکھتا رہے کہ کیسے لوگوں سے قطع تعلق کیا ہے اور کیسے لوگوں کی صحبت اختیار کی ہے۔اگر اس کے یار آشنا اچھے ہیں اور جن کو اس نے چھوڑا ہے ان سے بہتر ا سے مل گئے ہیں جب تو خوشی کا مقام ہے ورنہ بصورت دیگر خسارہ میں۔دیکھنا چاہئے کہ جو کام چھوڑا ہے اور جو اختیار کیا ہے ان میں سے اچھا کون سا ہے۔اگر برا چھوڑ کر اچھا کام اختیار کیا ہے تو مبارک درنہ خوف کا مقام ہے۔کیونکہ ہر نیکی دوسری نیکی کو اور ہر بدی دوسری بدی کو بلاتی ہے۔اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو توفیق دے کہ تم اپنے نفع اور نقصان کو سمجھ سکو اور نیکی کے قبول کرنے اور بدی کے چھوڑنے کی توفیق عطا ہو۔الحکم جلد ۱۲ نمبر۳۷-۰-۱۶ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۳-۴) ⭑-⭑-⭑-⭑