خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 341 of 703

خطبات نور — Page 341

341 لوگ حیران تھے اور میں خدا تعالٰی کے تصرف اور قدرت کاملہ پر خدا کے جلال کا خیال کرتا تھا۔آخر لوگوں نے اس سے کہا کہ یہاں تو مباحثہ کے واسطے ہم لائے تھے ، تم ان سے پڑھنے بیٹھ گئے ہو۔اگر پڑھنا مقصود ہے تو ہم مولوی صاحب کی خدمت میں عرض کر دیتے۔ان کے ساتھ جموں چلے جاؤ اور روٹی بھی مل جایا کرے گی۔ہی وہی شخص ایک بار پھر مجھے ملا اور کہا کہ میں اپنی خطا معاف کرانے آیا ہوں کہ میں نے کیوں آپ کی بے ادبی کی؟ میں حیران تھا کہ اس نے میری کیا بے ادبی کی؟ حالانکہ اس وقت بھی اس نے میری کوئی بے ادبی نہ کی تھی۔غرض یاد رکھو کہ خدا تعالی بڑا قادر خدا ہے اور اس کے تصرفات بہت یقینی ہیں۔اس وقت تم لوگوں کے سامنے ایک زندہ نمونہ رَبُّ الْفَلَقِ کے ثبوت میں کھڑا ہے۔اپنے ایمان تازہ کرو اور یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ سچی تڑپ اور درد دل کی دعا کو ہرگز ہر گز ضائع نہیں کرتا۔مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ مخلوق الہی میں بعض چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ بعض اوقات انسان کے واسطے مضر ہو جاتی ہیں۔ان سے بھی اللہ تعالی ہی بچا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی خدا ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور اندھیرے کے شرسے جب وہ بہت اندھیرا کر دیوے۔ہر اندھیرا ایک تمیز کو اٹھاتا ہے۔جتنے بھی موذی جانور ہیں مثلاً مچھر، پسو، کھٹمل ، جوں، ادنیٰ سے اعلیٰ اقسام تک کل موذی جانوروں کا قاعدہ ہے کہ وہ اندھیرے میں جوش مارتے ہیں اور اندھیرے کے وقت ان کا ایک خاص زور ہوتا ہے۔ظلمت بھی بہت قسم کی ہے۔ایک ظلمت فطرت ہوتی ہے۔جب انسان میں ظلمت فطرت ہوتی ہے تو اس کو ہزار دلائل سے سمجھاؤ اور لاکھ نشان اس کے سامنے پیش کرو وہ اس کی سمجھ میں ہی نہیں آ سکتے۔ایک ظلمت جہالت ہوتی ہے۔ایک ظلمت عادت، ظلمت رسم ظلمت صحبت، ظلمت معاصی غرض یہ سب اندھیرے ہیں۔دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان سب سے محفوظ رکھے۔وَ مِنْ شَرِّ النَّقْتَتِ فِي الْعُقَدِ اس قسم کے شریر لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔میں نے اس قسم کے لوگوں کی بہت تحقیقات کی ہے اور اس میں مشغول رہا ہوں اور طب کی وجہ سے ایسے لوگوں سے مجھے واسطہ بھی بہت پڑا ہے کیونکہ اس علم کی وجہ سے ایسے لوگوں کو بھی میرے پاس آنے کی ضرورت پڑتی ہے اور میں نے ان لوگوں سے دریافت کیا ہے۔ان لوگوں کو خطرناک قسما قسم کے زہر یاد ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے بعض امراض انسان کے لاحق حال ہو جاتی ہیں۔وہ زہر یہ لوگ بار یک دربار یک تدابیر