خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 268 of 703

خطبات نور — Page 268

۲۰ دسمبر۷ ۱۹۰ء 268 خطبہ جمعہ تشہد د تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی۔إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ امَنُوْا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (الحجرات:۱۲)- اور پھر فرمایا:۔قرآن میں بہت جگہ پر اس قسم کا ذکر پایا جاتا ہے کہ اکثر لوگ اس قسم کے بھی ہوا کرتے ہیں کہ زبان سے تو وہ بڑے بڑے دعوے کیا کرتے ہیں مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نہیں دکھاتے۔زبان ، وہ ایسی ایسی باتیں بھی کہہ لیتے ہیں جن کو ان کے دل نہیں مانتے۔چنانچہ قرآن کریم کے شروع میں ہی لکھا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ امَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقره) ایسے لوگ اللہ پر ایمان لانے اور آخرت پر ایمان لانے کے زبانی دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر ان کے دل مومن نہیں ہوتے۔اس لئے باوجود اس کے کہ وہ اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لانے کا دعوی کرتے ہیں مگر اللہ تعالی ایسے