خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 257 of 703

خطبات نور — Page 257

۱۸ اکتوبر۷ ۱۹۰ء 257 خطبہ جمعہ تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لَا تَجَسَّسُوا وَ لا يَغْتَب بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: ۱۳) اور پھر فرمایا :۔بعض گناہ ہوتے ہیں کہ وہ اور بہت سے گناہوں کو بلانے والے ہوتے ہیں۔اگر ان کو نہ چھوڑا جائے تو ان کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص کے بتوں کو تو تو ڑا جائے مگر بت پرستی کو اس کے دل سے دور نہ کرایا جاوے۔اگر ایک بت کو توڑ دیا تو اس کے عوض سینکڑوں اور تیار ہو سکتے ہیں۔مثلاً صلیب ایک پیسہ کو آتی ہے۔اگر کسی ایک کی صلیب کو توڑ ڈالیں تو لاکھوں اور بن سکتی ہیں۔غرض جب تک