خطبات نور — Page 236
236 یہ ہے کہ نماز ہائے پنجگانہ کی ہر ایک رکعت میں ہم بصدق دل اس آیت کا اقرار بجناب باری ادا کرتے ہیں اور خارج نماز سے مدام اس اقرار پر ہمارا عمل درآمد بھی رہے۔تب یہ عبادت مقبول ہو گی اور ہماری استعانت پر اللہ تعالیٰ کی اعانت بھی ہم کو پہنچے گی۔اب یہ تو ظاہر ہے جو شخص مامور من اللہ ہو کر دنیا میں مبعوث ہوتا ہے اس کے لئے بعد نماز ہائے پنجگانہ کے سب عبادات سے عظیم ترین عبادت تبلیغ مَا انْزَلَ اللهُ إِلَيْهِ ہوتی ہے كما قال تعالى بَلِّغْ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده:۲۸)۔اب اس چودہویں صدی میں ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ حسب وعده الهی مندرجہ قرآن مجید و بموجب حدیث صحیح کے کوئی مجدد اس سر صدی پر بھی پیدا ہوا ہے یا نہیں؟ تو مانند شمس نصف النہار کے بڑی شہرت کے ساتھ اس دعوی اور مدعی کو موجود پاتے ہیں کہ ایک شخص معظم یعنی حضرت اقدس مرزا غلام احمد اس عبادت تبلیغ کو بعد نماز ہائے پنجگانہ کے ایسی جان توڑ کوشش کے ساتھ ادا کر رہے ہیں کہ تمام اقطار ارض میں ان کی تبلیغ پہنچ گئی ہے اور ان کی تبلیغ سے نہ یورپ محروم اور نہ امریکہ نہ روس اور نہ جاپان۔پھر ہم نظر ثانی کرتے ہیں کہ ان کی استعانت پر جناب باری سے ایسی اعانت بھی پہنچ رہی ہے کہ اس کی نظیر بصیغہ قلمی اور دعا کے ذریعہ اس مدت اسلامی تیرہ سو سال میں ہم کو نہیں ملتی۔پس جبکہ یہ عبادت تبلیغ اور اعانت الہی کی اس شخص میں ہم مشاہد پاتے ہیں تو ثابت ہوا کہ یہ شخص بالضرور مامور من اللہ ہے اور جو اس کے دعاوی ہیں ، یہ سب صادق اور مصدوق الہی ہیں، ورنہ پھر مضمون إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا صادق نہ رہے گا۔ونعوذ باللہ منہ۔کیونکہ اس آیت کا مضمون جو اس طرف صریح اشارہ کر رہا ہے کہ جو شخص مدعی ماموریت کا عبادت تبلیغ کی بجالا رہا ہے اور وہ جناب باری میں مقبول بھی ہو گئی ہے کیونکہ اس کی استعانت پر اعانت الہی برابر پہنچ رہی ہے تو وہ مدعی بالضرور صادق و مصدوق ہے خواہ اس دلیل کو دلیل لمی کے طور پر مانو یا بطور دلیل انی کے اس کو سمجھ لو۔مدعا ہر حال میں ثابت ہے یعنی خواہ آفتاب کے وجود سے دن کا موجود ہونا سمجھ لو یا دن کے موجود ہونے سے آفتاب کا وجود تسلیم کرلو مطلب بہر حال حاصل ہے۔هَذَا مَا الْهَمَنِي رَبِّى وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهْنَا وَ مَا كُنَّا نَهْتَدِى لَوْلَا أَنْ هَدَانَا اللهُ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۸ ----۱۰ار نومبر ۱۹۰۶ء صفحه ۳ تا ۵) ⭑-⭑-⭑-⭑