خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 101 of 703

خطبات نور — Page 101

۱۱۲ نمبر ۶۱۹۰۲ 101 خطبہ نکاح حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالٰی اَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ - پھر آيات مسنونہ بابت نکاح کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مومن ہر وقت اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتا ہے۔کیا بلحاظ اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو پیدا کیا ہے اور یہ ایک عظیم الشان انعام انسان پر ہے۔کیونکہ ساری راحتیں، ساری خوشیاں اور خوشحالیاں اسی کے بعد ملتی ہیں کہ پیدا ہوا ہو اور پھر پیدا بھی اپنے رب کے ہاتھ سے ہوا ہو جو بتدریج کمالات تک پہنچاتا ہے اور پھر ہمارے لئے تو خصوصیت کے ساتھ حمد ضروری ہے۔کیا بلحاظ اس کے کہ ایسی نعمت عظمیٰ کے منعم ہیں کہ جس قدر صداقتیں اور حق و حکمت حضرت آدم سے لے کر ہمارے سید و مولا سرور عالم ، فخرینی آدم صلی اللہ علیہ و سلم تک مختلف اوقات میں مختلف نبیوں، رسولوں، راستبازوں کے ذریعہ مختلف زبانوں اور ملکوں میں پہنچایا گیا ان تمام صداقتوں کا مجموعہ مبرہن اور مدلل ہو کر ہم کو ملا جس کا نام قرآن کریم