خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 703

خطبات نور — Page 1

— j ۲۷ جنوری ۱۸۹۹ء بمقام دھاریوال خطبہ جمعہ 1 تشہد، تعوز اور تسمیہ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ اَنْفُسَهُمْ أُولئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ - لَا يَسْتَوِى أَصْحَابُ النَّارِ وَ اَصْحَابُ الْجَنَّةِ اَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ - (الحشر: ۱۹ تا ۲۱) اور پھر فرمایا:۔یہ کلمات طیبات جن کو میں نے ابھی پڑھا ہے قرآن شریف کی آیتیں ہیں جو خدا تعالیٰ کا کامل کلام ہے۔ان پاک آنوں میں تاکید یہ ہوتی ہے کہ نانيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا الله لو گویا کو مومن کہلاتے ہو اور تم اس بات کو جانتے ہو کہ اللہ تعالی گندوں اور پاک لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔وہ پاک ہے۔پس وہ