دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 93 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 93

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری صمدانی ٹریبیونل کی کارروائی شروع ہوتی ہے 93 93 ہائی کورٹ کے جج جسٹس صمدانی نے جنہیں اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے مقرر کیا گیا تھا اسی روز لاہور میں ابتدائی کام شروع کر دیا۔یہاں ایک امر قابل ذکر ہے کہ ایک عدالتی کمیشن 1953ء میں بھی قائم کیا گیا تھا لیکن اس کے سپر د یہ کام تھا کہ وہ 1953ء کے فسادات کے تمام پہلوؤں پر تحقیق کر کے رپورٹ مرتب کرے اور اس کے دائرہ کار میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم پر تحقیق کرنا بھی آتا تھا اور احمدیوں پر ہونے والے مظالم کے متعلق تحقیق کر کے اس کے بارے میں بھی مواد رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا لیکن کمیشن کے سپرد صرف یہ کام تھا کہ وہ ربوہ کے سٹیشن پر ہونے والے واقعہ پر تحقیق کرے۔حالانکہ جب اس کمیشن نے کام شروع کیا تو پورے ملک میں احمدیوں پر ہر قسم کے مظالم کئے جارہے تھے۔ان کی املاک کو لو ٹا جار ہا تھا ان کے گھروں کو نذر آتش کیا جار ہا تھا، ان کو شہید کیا جارہا تھا لیکن ان سب واقعات پر کبھی تحقیقات نہیں کی گئیں ان کے بارے میں حقائق کبھی قوم کے سامنے نہیں لائے گئے۔جب جسٹس صدانی سے یہ سوال کیا گیا کہ ان کے کمیشن کا کام صرف سٹیشن والے واقعہ تک محدود کیوں رکھا گیا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو گور نمنٹ کا کام تھا جو کام گور نمنٹ نے کیا ہے میں اس کے متعلق جوابدہ نہیں ہوں۔جو کچھ میں نے کیا ہے اس کے متعلق اگر سوال پوچھیں تو جواب دے سکوں گا۔جب صمدانی ٹریبونل میں گواہوں کے پیش ہونے کا عمل شروع ہوا تو یہ بات جلد ہی سامنے آگئی کہ ایک طبقہ اس واقعہ کی تفصیلات کو بہت مبالغہ کر کے اور اس میں جھوٹ ملا کر پیش کر رہا ہے تا کہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ یہ واقعہ خود احمدیوں نے ہی کر ایا تھا تا کہ ملک گیر فسادات شروع کرائے جاسکیں اور اس کی آڑ میں احمدی پاکستان کی حکومت پر قبضہ کر سکیں۔حقائق کا ادنی سا بھی علم رکھنے والا اس الزام کو مضحکہ خیز ہی سمجھے گا لیکن اس وقت ٹریبونل میں یہ الزام بڑے شڈ و مڈ سے پیش کیا جارہا تھا۔ا (مشرق 22 جون 1974ء ص1) ایک گواہ تو اس حد تک آگے چلے گئے کہ انہوں نے ٹریبونل کے رو بر و جماعت احمدیہ پر یہ الزام لگا دیا کہ یہ فسادات احمدیوں نے خود ہی شروع کرائے ہیں تا کہ ملک میں بدامنی پھیل جائے اور اس سے فائدہ اُٹھا کر احمدی جرنیل اقتدار پر قبضہ کر