دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 563
563 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ظاہر ہے کہ جب کسی بیرونی ہاتھ کی خواہش کے مطابق ایسے اقدامات کئے جائیں تو اس سے ملک کو نقصان ہی پہنچ سکتا ہے۔جب ہم نے ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے یہ سوال کیا کہ اگر ایسا تھا کہ یہ کچھ کوئی بیرونی ہاتھ کرار ہا تھا۔اور یہ ساری سازش پاکستان کی سالمیت اور وحدت کے لئے خطرہ تھی پھر کیوں ان کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے اور وہ بھی متفقہ طور پر۔کیا اس سے بیرونی ہاتھ کے شروع کئے گئے کام کو تقویت نہیں ملی۔اس کے جواب میں ڈاکٹر مبشر حسن صاحب نے کہا ”Actually he always thought (اصل میں ان کا ہمیشہ خیال ہوتا تھا) کہ وہ کچھ بھی کر لیں اس پر قابو پالیں گے۔“ لیں گے۔بھٹو صاحب کا یہ خیال درست ثابت ہو ا یا یہ ان کی سب سے بڑی بھول تھی اس کا جائزہ ہم بعد میں (1) مشرق 21 / اگست 1974ء ص 1 (2) جائزہ ، مصنفہ جسٹس صمدانی ، ناشر سنگ میل پبلیکیشنز ص 70،69 (3) مشرق 25 / اگست 1974ء ص 1 (4) مشرق 27 / اگست 1974ء ص 1 (5) مشرق 31 / اگست 1974ء ص1 (6) نوائے وقت 2 ستمبر 1974ء ص آخر (7) امروز 4/ ستمبر 1974ء ص 1 (۸) نوائے وقت یکم ستمبر 1974ء ص1 (9) نوائے وقت 2 / ستمبر 1974ء ص2 (10) مشرق ۵/ ستمبر 1974ء ص 1 (11) بھٹو کے آخری 323 دن ، مصنفہ کرنل رفیع الدین ، ناشر جنگ پبلیکیشنز ، ص66 (12) امروز 6 / ستمبر 1974ء ص 1