دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 487
487 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری «مسلمانان لاہور کا یہ عام جلسہ جو بسر پرستی انجمن اسلامیہ پنجاب لاہور منعقد کیا گیا ہے۔مسلمانانِ پنجاب کی طرف سے اپنی گورنمنٹ اور حضور شہنشاہ معظم کی خدمت میں ایک غیر متزلزل مکمل وفادار ہے۔اور عقیدت شعاری کا اظہار کرتا ہے۔اور سلطنت کی حفاظت میں اپنی خدمت اور سلطنت کی حفاظت میں اپنی خدمت اور تمام ذرائع پیش کرتا ہے۔“ اور اس قرارداد کی حمایت میں بہت سے معززین نے تقاریر کیں جن میں سے ایک نام ڈاکٹر اقبال صاحب بار ایٹ لاء کا بھی تھا۔اس کے بعد مولوی غلام اللہ صاحب کی طرف سے دوسرا ریزولیشن یہ پیش کیا گیا کہ ہم سب مسلمانوں پر یہ فرض ہے کہ سرکار کی فتح و نصرت کے لئے دعائیں مانگیں۔چنانچہ یہ قرارداد بھی منظور کی گئی کہ تمام مساجد میں سرکار کی فتح و نصرت کے لئے دعائیں مانگی جائیں۔اس کے علاوہ بہت سے علماء نے بھی اس موقع پر مختلف جلسوں سے خطاب کئے۔مذکورہ کتاب میں اس سے خطاب کی مثالیں درج ہیں۔ایک مولوی صاحب ، مولوی نظر حسین صاحب نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام - کرتے ہوئے کہا کہ سلطنت برطانیہ نے محض حقوق اور انصاف کی طرفداری کے لئے اس جنگ میں حصہ لیا ہے۔چونکہ ہر مسلمان پر انصاف کی حمایت فرض ہے اس لیے ہم کو اپنے بادشاہ اور گورنمنٹ کی امداد اور جان شاری لازمی ہے۔ان مولوی صاحب نے پُر جوش آواز میں اعلان کیا کہ اگر گورنمنٹ عالیہ قبول کرے تو وہ سرہ سے پہلے بطور والنٹیئر میدانِ جنگ میں جانے کے لئے تیار ہیں اور دیگر حاضرین نے بھی پر جوش الفاظ میں اپنے جان و مال گورنمنٹ کی خدمت میں شار کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔(A Book of Readings on the History of the Punjab 1799-1947 by Imran Ali Malik, Published by Research Society of the Punjab 1985p328-329)