دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 478 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 478

478 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری گیا کہ میرے دعویٰ مسیح موعود ہونے کی بنیاد انہی الہامات سے پڑی ہے اور انہی میں میرا نام خدا نے عیسی رکھا اور جو مسیح موعود کے حق میں آیات تھیں وہ میرے حق میں بیان دیں۔اگر علماء کو خبر ہوتی کہ ان الہامات میں اس شخص کا مسیح ہونا ثابت ہے تو کبھی قبول نہیں کرتے خدا کی قدرت انہوں نے قبول کر لیا اور اس بیچ میں پھنس گئے۔“ براہین احمدیہ حصہ پنجم " صفحہ 54 (طبع اول)۔اور صفحہ 54 (روحانی خزائن جلد 21) پر اس قسم کی کوئی عبارت نہیں ملی۔اس مرحلہ پر وقفہ ہوا اور نو بجے کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی تو جماعت کے وفد کے آنے سے پہلے یہ بحث شروع ہوئی کہ یہ کارروائی کب تک چلے گی اور پھر چھ ممبران کا تعین ہوا جو ابھی مزید سوالات پوچھنا چاہتے تھے۔شاہ احمد نورانی صاحب نے کہا کہ ابھی دو چار روز اور چلا لیں۔اس پر سپیکر صاحب نے اصرار کیا کہ نہیں اب اس کو ختم کیا جائے اور یہ دو چار روز اور نہیں چلے گا یہ حتمی بات ہے۔اس مرحلہ پر حضور ہال میں تشریف لائے اور ان کی آپس کی بحث ختم ہوئی۔اٹارنی جنرل صاحب نے آ غاز میں ان حوالوں کا ذکر کر کے جو وقفہ سے پہلے پیش ہوئے تھے اور جن کو چیک کرنا تھا کہا کہ آپ نے جوابات دینے تھے۔اس پر حضور نے جواب دیا کہ میں دس منٹ میں کیا کر سکتا تھا اور اس وقت کتاب نہیں تھی۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے یہ انکشاف فرمایا:۔”اس میں بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ page بھی ان کا غلط ہے۔پتہ نہیں کیا۔وہ بھی دیکھ لیں گے اس میں۔یہاں نہیں ہے ان کے پاس ورنہ میں دے دیتا۔“