دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 409 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 409

409 دو دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری یہ جو حوالہ ابھی سنایا گیا ہے اس میں اسلام کا ذکر ہے نبی اکرم صلی للی کم یا بانی سلسلہ کا ذکر نہیں۔“ شاید اس لئے سوالات کرنے والے خطبہ الہامیہ کا حوالہ پڑھنے کی بجائے ادھر اُدھر کے حوالے پڑھ رہے تھے کیونکہ انہوں نے جو دعویٰ کیا تھا کہ یہ خطبہ الہامیہ میں لکھا ہے ، وہ غلط تھا۔یہ بات بالکل واضح تھی۔اس لیے اٹھایا گیا اعتراض بالکل رفع ہو جاتا تھا۔کیا قومی اسمبلی کے ممبران کے نزدیک اگر اسلام ترقی کرتا چلا جائے تو یہ بات رسولِ کریم صلی یی کمی کی شان کو کم کرنے والی تھی۔اور جب اسلام ترقی کرتا ہے تو یہ رسول کریم صلی ایم کی قوت قدسیہ ہی کا کارنامہ ہے۔کیا ان کے نزدیک یہی مناسب تھا کہ نعوذ باللہ اسلام ترقی نہ کرے بلکہ اسے زوال ہو کوئی بھی ذی ہوش اس سوچ کو قبول نہیں کر سکتا۔اس حوالہ کو پڑھ کر کوئی صاحب فہم یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس میں رسولِ کریم صلی ایڈیم کی توہین کی گئی ہے۔اب حضور نے تفصیل سے خطبہ الہامیہ کی عبارت پڑھ کر سنائی۔اس ساری عبارت میں اسلام کی عظمت اور رسول اللہ صلی علیم کی شان بیان کی گئی تھی۔اس عبارت میں کوئی تک نہیں پایا جاتا کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی علیم سے افضل قرار دیا گیا ہے۔یہ بالکل جھوٹا اعتراض تھا۔خطبہ الہامیہ میں تو یہ لکھا ہے ” اور محمد صلی ال ولیم کے بغیر ہمارا کوئی نبی نہیں قرآن کے سوا ہماری اور کوئی کتاب نہیں۔اے رشد کے طالبو ! اس سے رشد طلب کرو۔“ شائبہ وو الله پھر خطبہ الہامیہ کے پیش لفظ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وو۔۔اور ماحاصل معراج کا یہ ہے کہ آنحضرت صلی ایل ایم خیر الاولین والآخرین ہیں۔۔پھر خطبہ الہامیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔اور (روحانی خزائن جلد 16ص165) 66 (روحانی خزائن جلد 16ص22)