دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 263 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 263

263 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری تحویل میں تھا اور کسی نے حقائق جاننے کی کوشش بھی نہیں کی۔اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ صرف غیر سنجیدہ انداز میں سوالات کئے جا رہے تھے۔اب ایک سوال باقی رہ جاتا ہے۔کیا اس وقت اٹارنی جنرل صاحب اور ان کے ساتھی ممبران اسمبلی نے محض عام پروپیگینڈا متاثر ہو کر اس جریدے کے حوالے سے یہ غلط الزام جماعت احمدیہ پر لگایا تھا یا پھر۔انہوں نے عمداً غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے اپنے کمزور موقف میں جان پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ 1947ء میں احمدیوں کی تعداد کے بارے میں بحث کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کا وہ میمورنڈم جو کہ باؤنڈری کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا تھا ہاتھ میں پکڑ کر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کو دکھایا بھی تھا کہ یہ اس میمورنڈم کی کاپی ہے۔اس سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب اور ان کی ٹیم ہے۔اس۔یہ میمورنڈم ریکارڈ نکلوا چکے تھے اور اس کے مندرجات ان کے علم میں تھے۔اس کے باوجود انہوں نے سپیشل کمیٹی کے روبرو دانستہ طور پر غلط الزامات پیش کئے تھے۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے اور یہ پہلو پاکستان کی ނ پارلیمانی تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے۔تھا:۔اب ہم اُس دوسرے الزام کا جائزہ لیتے ہیں جو Impact کے اس شمارے میں جماعت پر لگایا گیا تھا اور وہ Many allege a Qadiani role in the breakup of Pakistan۔Suggestion to this effect were made even in the correspondence column of Bangladesh observer۔Given this background the recent eruption of widespread disturbance should come as no surprise but it is deplorable too۔