غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم

by Other Authors

Page 5 of 112

غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 5

5 فتح خیبر کی پیشگوئی : فتح خیبر کا واقعہ ذو القعدہ سن ۶ ہجری کا ہے۔جس کے صرف دو تین ماہ بعد ہی اواخر محرم ۷ھ میں خیبر کا غزوہ ہوا۔قرآن شریف ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اور فتح خیبر کو حدیبیہ کا نتیجہ اور انعام قرار دیتے ہوئے فرماتا ہے۔لَقَدْ رَضِيَ الله عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْيُبَا يَعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَانْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَ أَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا وَمَعَانِمَ كَثِيرَةٌ يَأْخُذُونَهَا وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا وَعَدَكُمُ اللهُ مُغَانِمَ كَثِيرَةٌ تَأخُذُونَها فَعَجَلَ لَكُمْ هُذِهِ وَ كَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ وَلِتَكُونَ أيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا تُستَقِيَّماه ( الفتح ۱۹ تا ۲۱) ترجمہ: اللہ مومنوں سے اس وقت بالکل خوش ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے تیری بیعت کر رہے تھے اور اس نے اس (ایمان) کو جو ان کے دلوں میں تھا خوب جان لیا۔سو اس کے نتیجہ میں اس نے ان کے دلوں پر سکینت نازل کی اور ان کو ایک قریب میں آنے والی فتح بخشی (یعنی خیبر) اور بہت سے غنیمت کے مال بھی بخشے جن کو وہ قبضہ میں لا رہے تھے اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جو تم اپنے قبضہ میں لاؤ گے اور یہ موجودہ مال غنیمت (خیبر) تم کو ان وعدوں میں سے جلدی سے عطا کر دیا ہے۔اور لوگوں کے ہاتھوں کو ( صلح حدیبیہ کے ذریعہ) تم سے روک دیا ہے۔تاکہ یہ (واقعات) مومنوں کیلئے ایک نشان بن جائیں اور وہ (اللہ) تم کو اس کے ذریعہ سے سیدھا راستہ دکھائے۔