غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم

by Other Authors

Page 16 of 112

غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 16

16 دیا اس پر فریقین میں تلوار چل گئی اور اسیر کے تمام ساتھی جو تمہیں کے قریب تھے مارے گئے۔اس واقعہ سے مسلمانوں اور یہودیوں کی کشیدگی اور بڑھ گئی۔( تاریخ الخمیس جلد ۲ صفحہ ۱۵) لیکن یہودی سازشوں کا باب یہیں ختم نہیں ہو تا بلکہ ان کی سازشوں کا ایک اور رخ یہ ہے کہ انہوں نے کرئی شاہ ایران کو رومی حکومت کی سرحد پر رہنے والے عیسائی عربوں اور عراق کے یہودیوں کے ذریعہ رسول اللہ مالی داریم کے خلاف اتنا جھوٹا پراپیگنڈا کیا کہ اس نے گور نریمن کو رسول کریم میم کی گرفتاری کے احکام جاری کر دیئے۔چنانچہ سرولیم میور تسلیم کرتا ہے کہ:۔کسری شاہ ایران کو رسول الله ملی ریلی کا تبلیغی خط پہنچنے سے پہلے آپ کی گرفتاری کے احکام کا اہم واقعہ ہو چکا تھا جس کا باعث محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویٰ نبوت کے بارہ میں کسری کو ملنے والی عجیب و غریب خبریں تھیں۔" (لائف آف محمد صفحه ۳۸۲) یہ خبریں یہود خیبر نے عراق کے یہود کو رسول اللہ میم کے خلاف چٹھیاں لکھ کر پہنچائی تھیں جس سے کسری بھڑک اٹھا تھا۔کسری کے قاصد جب رسول الله ملی و ویلی کی گرفتاری کیلئے مدینہ آئے تو رسول اللہ میم کو اپنے خدا کے وعدہ حفاظت پر ایسا غیر متزلزل ایمان تھا کہ آپ ان سے مرعوب نہیں ہوئے۔کسی خوف یا ڈر کا اظہار نہیں کیا۔بلکہ اگلی صبح جب ان قاصدوں کو جواب دیا تو وہ دم بخود ہو کر رہ گئے۔آپ نے فرمایا آج رات میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ اس نے تمہارے آقا کو ہلاک کر دیا ہے قاصد حیران و پریشان واپس لوٹے۔الغرض یہود کی یہ سازش بھی ناکام ہو گئی تو انہوں نے مدینہ پر حملہ کا مصمم ارادہ کر لیا۔