غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم

by Other Authors

Page 109 of 112

غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 109

109 خانہ کعبہ میں بلال" کی پہلی اذان پر خفگی اور برہمی ظاہر کی تھی مگر فطرت میں سعادت تھی نبی کریم میں میں نے ان کے حق میں یہ مبشر رویا بھی دیکھی تھی کہ عتاب جنت کے دروازے پر آئے ہیں اور زنجیر ہلاتے ہیں اور زور سے ہلاتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ جنت کا دروازہ ان کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔چنانچہ ان کے مسلمان ہونے کے بعد نبی کریم میں نے باوجود جواں سالی کے آپ کو مکہ کا حاکم مقرر کرتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ آپ کو علم ہے میں نے کن لوگوں پر آپ کو حاکم مقرر کیا ہے ؟ ان لوگوں پر جو خدا والے ہیں۔پس ان کا خاص خیال رکھنا۔حضور می یاد کر لی ہم نے از راہ تاکید تین بار یہ نصیحت دہرائی۔نبی کریم می کریم نے اہل مکہ کی دینی و تربیتی ضروریات کیلئے حضرت معاذ رضی اللہ بن جبل انصاری کو مقرر فرمایا جو بطور مربی اہل مکہ یہ خدمات انجام دیتے رہے مگر نمازوں کی امامت وغیرہ کی یہ ذمہ داری امیر ہونے کے ناطے سے حضرت عتاب کے ہی سپرد تھی۔حضرت عتاب نے اس انتخاب کا خوب حق ادا کیا اور مکہ کے کامیاب والی ثابت ہوئے۔(سیرت الحلبیہ جلد ۳ صفحه ۱۲۰-۱۲۱)