خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 51 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 51

خاتون صالحه 51 اہور محفوظ ہیں قادیان کے مینارہ المسیح میں نام کند و گان میں والد صاحب ڈاکٹر غلام علی اور والدہ صاحبہ زینب بیگم کا نام موجود ہے وقف جدید - تحریک -جدید - تحریک خاص لجنہ سائنس بلاک - نصرت جہاں ریزو فنڈ - خدمت درویشاں۔صد سالہ جوبلی ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔چندہ وصیت ۱/۳ حصہ جائداد کی موصیہ تھیں اور دیگر عام و خاص چندوں کی تادم حیات ادائیگی کرتے رہنے کی توفیق پاتی رہیں۔حضور خلیفہ رابع ایدہ اللہ تعالٰی نے بھی والدہ صاحبہ کے چندوں کی ادائیگی کے طریق پر خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے ان کے اور ان کی اولاد کے لئے دلی دعاؤں کا اظہار فرمایا ہے۔والدہ صاحبہ کے اوصاف حمیدہ عزیزوں کی نگاہ میں ایک خط پیاری آپا آمنہ آیا حفیظ و باجی کریم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ چند دن ہوئے عزیزم مسعود کی زبانی اطلاع ملی کہ ہماری پیاری خالہ جان فوت ہو گئی ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون خالہ جان کی اچانک وفات کا سن کر بہت صدمہ ہوا یہ ان کی بیماری کا تیسرا حملہ تھا غالبا کمزوری اتنی ہو چکی تھی کہ مقابلہ کی سکت باقی نہ رہی اور اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوئے۔خالہ جان ایک عظیم خاتون تھیں۔بہت سی خوبیوں کی مالک تھیں۔بزرگوں کی عظمت کا اندازہ اس وقت لگتا ہے جب انسان بچوں کا باپ بنتا ہے انسان اپنے بچوں کے صرف اخراجات کو ہی پورا کرے تو اس کی ساری زندگی اس کام میں صرف