خُوبصورت یادیں — Page 33
خاتون صالحہ 33 لجنہ اماء الله لاہور موقعہ پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کو الگ الگ گروپوں کی صورت میں کافی تعداد میں اپنے گھر دعوت پر مدعو کیا۔اور کسی کو بچی کی پیدائش کا حوالہ نہ دیا گیا۔بلکہ محض دعوت طعام کی دعوت دی گئی۔چنانچہ گھر تشریف لانے پر ان کو بتایا گیا کہ خدا نے تیسری بیٹی بھی عطا کی ہے۔اور ہم خوش نصیب ہیں کہ رسول کریم اللا تا کی حدیث پر پورے اترنے کا ہمیں خداتعالی نے موقع عطا فرمایا ہے۔کیونکہ اسلام کی تعلیم یہ ہے لڑکی اور لڑکے کو ایک دوسرے پر کوئی خاص برتری حاصل نہیں اور ہمارے رسول محمد اللی نے فرمایا ہے کہ جس کو خدا تین بیٹیاں دے اور وہ ان کی اچھی طرح سے پرورش کرے تو وہ جنت میں قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہونگے جیسے کہ دو انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ پیوست ہیں خدا کے فضل سے لوگوں اسلام کی اس تعلیم کا بہت اچھا اثر ہوا اور دوستوں اور مستورات نے شکوہ کیا کہ آپ لوگوں نے بچی کی پیدائش کے بارے میں پہلے نہیں بتایا۔ورنہ ہم تھے لے کر آتے۔تاہم اس وقت بھی روساء کی بیگمات نے اپنے گلے کے پونڈوں کے ہار اتار اتار کر تحفہ میں دیئے اور بعض نے تمن کی صورت میں بھی جو کہ وہاں کا سکہ ہے یہ صرف ایک واقعہ ہے جو پیش کر رہی ہوں ورنہ ہماری والدہ کی زندگی کا ہر لحہ واقعات کی لمبی زنجیر ہے۔والدہ صاحبہ جب بھی کسی کو ملنے جاتیں تو ہمیشہ کسی نہ کسی بہانے تحفہ ضرور لے کر جاتیں چاہے وہ تھوڑا سا فروٹ یا مٹھائی یا کسی اور صورت میں ہو کیونکہ آپ فرماتی تھیں کہ حضرت محمد ال فرماتے ہیں