خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 683
خطابات شوری جلد سوم ۶۸۳ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء تو یہ صرف طاقت کی بات ہوتی ہے اگر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو طاقت بخشے اور ساتھ ہی ایمان بھی بخشے تو سپین کیا یورپ کی ساری طاقتیں مل کر بھی مسلمانوں کے مبلغوں کو نہیں نکال سکتیں۔اگر وہ نکالیں گی تو اُن کو ایسی مشکلات کا سامنا پیش آئے گا اور مسلمان حکومتیں اتنی جلدی اُن کا مقابلہ کریں گی کہ اُن کو فوراً اپنی شکست تسلیم کرنا پڑے گی۔چنانچہ حکومت پاکستان تو الگ رہی ہماری جماعت اگر چہ ایک غریب جماعت ہے مگر چونکہ منتظم ہے اس لئے ہماری جماعت کے ڈر کے مارے ہی سپین کے سفیر متعینہ پاکستان نے یہ اعلان کر دیا کہ میری حکومت اسلامی مبلغ کو ملک سے باہر نکالنا نہیں چاہتی، یہ خبر جو مشہور کی گئی ہے جھوٹ ہے لیکن ہمارا مبلغ اس بات پر مصر ہے کہ اُسے ملک سے باہر نکلنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔مگر سپین کے سفیر نے کہا ہے کہ آپ ہمیں خواہ مخواہ بدنام کر رہے ہیں ہم نے آپ کے مبلغ کو باہر نہیں نکالا۔یہ اثر صرف چند لاکھ غریب فقیروں کی جماعت کی تنظیم کی وجہ سے تھا۔اگر اللہ تعالیٰ اسلامی حکومتوں کو طاقت بخشے تو پھر لازمی بات ہے کہ ان چند لاکھ فقیروں کی جماعت سے بہت زیادہ یوروپین حکومتیں اسلامی حکومتوں سے ڈریں گی۔کیونکہ اُن کے پاس تو طاقت بھی ہوگی اور ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں۔اسلامی حکومتیں اگر آزاد ہوں اور ترقی کریں تو اُن کے پاس بیڑے بھی ہوں گے ، تو پیں بھی ہوں گی اور ہوائی جہاز بھی ہوں گے۔ہمارے پاس تو سوٹیاں بھی مشکل سے ہوتی ہیں اس لئے ہم سے کسی حکومت نے کیوں ڈرنا ہے مگر اسلامی حکومتیں اگر طاقت پکڑ جائیں تو دوسری حکومتیں اُن سے یقینا ڈریں گی۔یوم آزادی منانے کا جماعتی طریق پس اپنی دُعاؤں میں ہمیں ملک کی آزادی اور ترقی کی دُعا بھی شامل کرنی چاہئے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ یوم آزادی کے لحاظ سے صدر انجمن احمدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہاں شام کو روشنی بھی کرائیں اور غرباء میں کھانا بھی تقسیم کریں۔اُن کا یہ فعل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اتباع میں ہے۔جب ملکہ وکٹوریہ کی جو بلی ہوئی تھی تو حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ خوب خوشی منائی جائے۔چنانچہ قادیان میں منارہ اسیح اور مکانوں کی چھتوں پر روشنی کا انتظام کیا گیا۔اگر ایک عیسائی ملکہ کی جو بلی پر اتنی خوشی منانی جائز ہو سکتی ہے تو ایک اسلامی ملک کی آزادی پر اس سے ہزار گنے خوشی منانی جائز ہوسکتی۔ہے۔