خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 579
خطابات شوری جلد سو ۵۷۹ مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء منعقدہ ۷ تا ۹ ر ا پریل ۱۹۵۵ء) مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء کے موقع پر جماعت احمد یہ کی چھتیسویں مجلس مشاورت ۷ تا ۹۔اپریل ۱۹۵۵ء کو ہال لجنہ اماءاللہ احباب جماعت کے نام حضور کا پیغام ربوہ میں منعقد ہوئی۔حضور ان ایام میں ڈاکٹری مشورہ کے مطابق سفر یورپ کے ارادہ سے کراچی میں تشریف فرما تھے اس لئے آپ اس مجلس میں رونق افروز نہ ہو سکے۔تاہم اس موقع پر حضور نے احباب جماعت کے نام ایک پیغام کراچی سے ارسال فرمایا جو مشاورت کے دوسرے دن ۸۔اپریل کو صدر مجلس محترم مرزا عبد الحق صاحب نے احباب کو پڑھ کر سنایا۔یہ پیغام درج ذیل ہے :- ” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ ھوال خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّ احباب جماعت احمدیہ! اصر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوریٰ میری غیر حاضری میں آ رہی ہے۔پچھلے سال میں بوجہ زخم کے شوری میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مشق کروا دی مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں پیدا ہوئی کہ میری غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی طاقت بھی