خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 470
خطابات شوری جلد سوم مشاورت ۱۹۵۲ء کام نہیں کر سکتی۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں جب سے میری خلافت شروع ہوئی ہے کسی بڑے دفتر کے چپڑاسیوں پر جو رقم خرچ ہو چکی ہے اتنی رقم لائبریری کے لئے انجمن نے نہیں کی۔ایک دو چپڑاسیوں کی رقم ہی جمع کر لو تو تمہیں فوراً پتہ لگ جائے گا کہ اس بارہ میں کتنی بڑی غفلت اور کوتاہی سے کام لیا گیا ہے۔حالانکہ یہ اتنی اہم چیز ہے کہ ہمارے سارے کام اس سے وابستہ ہیں۔تبلیغ اسلام مخالفوں کے اعتراضات کے جواب، تربیت یہ سب کام لائبریری ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔اس وقت تک جتنا کام ہو رہا ہے یا تو حضرت خلیفہ اول کی لائبریری سے ہو رہا ہے اور یا پھر میری لائبریری سے ہو رہا ہے۔میں نے اپنے طور پر بہت سی کتابیں جمع کی ہوئی ہیں جن پر میرا پچاس ساٹھ بلکہ ستر ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔پس یا میری کتابیں کام آتی ہیں اور یا پھر حضرت خلیفہ اول کو کتابوں کا شوق تھا اور آپ نے بھی ہزاروں کتابیں اکٹھی کی ہوئی تھیں وہ کام آتی ہیں لیکن وہ جماعت جو ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کے کام کے لئے کھڑی ہوئی ہے، اس کے علوم کی بنیاد کسی دوسرے شخص کی لائبریری پر ہونا عقل کے بالکل خلاف ہے۔ہمارے پاس تو اتنی مکمل لائبریری ہونی چاہئے کہ جس قسم کی مکمل لائبریری کسی دوسری جگہ نہ ہو مگر ہمارا خانہ اس بارہ میں بالکل خالی ہے۔پچھلے سال لائبریری کی مد میں میں نے کچھ رقم رکھوائی تھی مگر وہ زیادہ تر الماریوں وغیرہ پر ہی صرف ہو گئی شاید بارہ چودہ سور و پیہ الماریوں پر صرف ہو گیا تھا باقی جو روپیہ بچا اس میں سے ایک کتاب ہی آٹھ سو اسی روپیہ کی آئی ہے اور جو باقی کتابیں منگوائی گئی ہیں ان کی قیمت سر دست امانت سے قرض لے کر دی گئی ہے۔غرض میں نے ایک خاصی رقم کتابوں کے جمع کرنے پر خرچ کی ہے۔تقسیم کے وقت قادیان میں میری لائبریری کی بہت سے کتا ہیں رہ گئیں۔حضرت خلیفہ اول کی لائبریری کا بھی ایک اچھا خاصہ حصہ وہیں رہ گیا اور گورنمنٹ نے اس لائبریری کو تالا لگا دیا۔میرے بیٹے چونکہ وہاں موجود تھے اس لئے میں شروع ہجرت میں ان کو لکھتا رہا کہ میری کتابیں بھجوانے کی کوشش کرو۔چنانچہ انہوں نے میری بہت سی کتب بھیجوا دیں لیکن انجمن کے نمائندوں نے ہوشیاری سے کام نہ لیا اور حضرت خلیفہ اول کی کتابوں کا اکثر حصہ وہیں رہ گیا اور اس کی بڑی وجہ یہ مصیبت ہے کہ ہماری جماعت کے دوست اس بات کے عادی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے الہام کے ایک معنے پہلے