خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 435
خطابات شوری جلد سوم ۴۳۵ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ کالج کے پروفیسروں کے گریڈوں کی تبدیلی جدید اخراجات میں دکھائی گئی ہے لیکن سکول کے ایک ماسٹر کے گریڈ کی تبدیلی جدید اخراجات میں نہیں دکھائی گئی۔بظاہر یہ ایک امتیاز نظر آتا ہے یا کھول چوک کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے مگر حقیقتاً ایسا نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ جدید اخراجات کی اصطلاح میں ہمارے نزدیک وہ اخراجات شامل ہوتے ہیں جن کے لئے ہمارے قواعد میں پہلے سے انتظام نہ ہو۔سکول ماسٹروں کے گریڈ پہلے سے مقرر ہیں اُن میں کوئی نئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ایک سکول ماسٹر اپنا گریڈ پورا کر کے ایک ایسے حصے میں جاتا ہے جو پہلے سے ہمارے قواعد میں آچکا ہے اس لئے یہ جدید خرچ نہیں۔لیکن کالج کے گریڈ نئے مقرر کئے گئے ہیں اس لئے اُنہیں جدید اخراجات میں شامل کیا گیا ہے۔وہاں ایک فرد کو نیا گریڈ دیا گیا ہے گریڈ پہلے سے منظور شدہ ہے اس لئے وہ جدید خرچ نہیں۔جیسے نائب ناظر کو ناظر مقرر کر دیا جائے تو لازماً اُس کا الاؤنس بڑھ جائے گا مگر یہ جدید خرچ نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے ہاں ناظر کا بھی ایک گریڈ مقرر ہے لیکن فرض کرو ناظر کے متعلق یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ آئندہ اُس کا گریڈ ۳۰۰ سے ۵۰۰ ہوگا تو یہ جدید خرچ میں دکھایا جائیگا کیونکہ اس کے لئے پہلے کوئی قاعدہ نہیں تھا۔پس در حقیقت یہ امتیاز جو نظر آتا ہے یہ حقیقی امتیاز نہیں سکول ماسٹروں کے گریڈ پہلے سے منظور شدہ ہیں اور اُن منظور شدہ گریڈوں کے مطابق ایک شخص کو اُس کی لمبی خدمات کی وجہ سے دوسرا گریڈ دیا گیا ہے پس یہ جدید خرچ نہیں۔لیکن کالج والوں کو جدید گریڈ دیئے جانے والے ہیں جو ہمارے ہاں پہلے منظور شدہ نہیں تھے اس لئے انہیں جدید اخراجات میں دکھایا گیا ہے۔بجٹ کے متعلق بار بار شکایت کی گئی ہے کہ اُسے وقت پر شائع نہیں کیا جاتا اور یہ صرف اس سال کی بات نہیں جب سے شوریٰ ہو رہی ہے ایک دفعہ بھی بجٹ کو وقت پر شائع نہیں کیا گیا۔اب تو لڑکوں کے امتحانوں کا وقت تھا اور پریس کی دقتیں تھیں سوال یہ ہے کہ گزشتہ ۲۵ سالوں میں یہ کیوں وقت پر شائع نہیں ہوتا رہا۔اصل بات یہ ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا نہیں کرتی۔یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ ماتحت عملہ متواتر غلطی کرتا چلا جائے اور صدرانجمن احمد یہ اُس کی اصلاح نہ کرا سکے۔وہ اصلاح کروانا چاہے