خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 103
خطابات شوری جلد سو ۱۰۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء منعقد ۳۰۰-۳۱ / مارچ و یکم اپریل ۱۹۴۵ء) پہلا دن سماعت احمدیہ کی پچیسویں مجلس مشاورت تھیں، اکتیس مارچ اور یکم اپریل ۱۹۴۵ء کو دعا تعلیم الاسلام کالج قادیان کے ہال میں منعقد ہوئی۔صحت کی خرابی کی وجہ سے حضور نے مختصر افتتاحی تقریر فرمائی۔تقریر سے قبل دُعا سے متعلق آپ نے فرمایا: - چونکہ اب مجلس مشاورت کی کارروائی شروع ہوتی ہے اس لئے میں چاہتا ہوں که سب دوست مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، سچا اخلاص اور اپنی سچی محبت ہمارے دلوں میں پیدا فرمائے، ہمارے ارادوں میں محض اپنے فضل سے برکت ڈالے اور ہماری نیتوں کو درست فرمائے ، ہمارے خیالوں اور ہماری راؤں کی اپنے فضل سے خود راہنمائی کرے۔ہرقسم کا کبر اور رعونت ہمارے دلوں سے نکال دے تا دین کا کام کرتے وقت ہم محض خدا تعالیٰ کا ہتھیار بن جائیں اور جو مشورے ہم دیں اُن میں اپنی بڑائی اور شان کے اظہار کا شائبہ بھی نہ ہو۔ہمارے ذمہ جو کام لگایا ہے وہ اتنا بڑا اور اہم اور اتنا مشکل کام ہے کہ ہماری طاقت اور ہمت اس کام کے کرنے کی طاقت اور ہمت کا ہزاروں بلکہ لاکھواں حصہ بھی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہی اسے کرنا ہے اور اُس کی نصرت اور مدد سے ہی وہ ہونا ہے۔پس ہمیں اُسی سے اُس کی مدد اور نصرت طلب کرنی چاہئے تا ہماری اس مجلس مشاورت کے ایسے نتائج رونما ہوں جو خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے والے ہوں۔تا اس کے ارادوں سے ہمارے ارادے مل جائیں اور اس کی تدبیروں سے ہماری تدبیریں مطابقت حاصل کر سکیں اور تا کوئی کونہ