خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 76

خطابات شوری جلد دوم ۷۶ مشاورت ۱۹۳۶ء بحث ہو اور بقائے کی وصولی کے متعلق پوچھا جائے۔یہ اجلاس دسہرالا کی چھٹیوں میں ہو۔یعنی ۲۳ ۲۴ ۲۵ / اکتوبر کو دوسری مجلس شوری ہوگی کہ اس میں پھر نمائندے آئیں۔جن سے پوچھا جائے گا کہ بقائے صاف ہوئے یا نہیں؟ چندے با قاعدہ ادا ہوئے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو کیا مشکلات پیش آئیں؟ اس طرح آپ لوگوں کو ذمہ داری یاد دلائی جائے گی اور چونکہ اُس موقع کے لئے صرف یہی مضمون ہوگا اس لئے احباب اس کے متعلق پوری تیاری کر کے آئیں گے کیونکہ ہر نمائندہ کا فرض ہوگا کہ اپنی جماعت کے متعلق جواب دے۔“ اختتامی تقریر مجلس مشاورت کے تیسرے روز ۱۲۔اپریل کو بجٹ آمد وخرج پاس ہونے پر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہوئی تو حضور نے حاضرین کو الوداعی خطاب سے نوازا۔آپ نے سورۃ محمد کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ المُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ وَنَبْلُوا اخبارَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَ شَا قُوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا، وَ سَيُحْبِطُ اعْمَالَهُمْ يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ َأطِيعُوا الرَّسُولَ وَلا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ إِن الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَن سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ مَا تُوا وَهُمْ كُفَّارُ فَمَن يَغْفِرَ الله لهُمْ فَلا تَهِنُوا تَدْعُوا إلى السّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَونَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ ولن يترَكُمْ أَعْمَالَكُمْ إِنَّمَا الْحَيْوَةُ الدُّنْيَا لَعِب وَ لَهُوَ وَإِن تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَ لا يَسْلُكُمْ أَمْوَالَكُمْ إِنْ يَسْلُكُمُوهَا فَيُحْفَكُمْ تبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ هَاَنْتُمْ هَؤُلاء تُدْعَونَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ الله فَمِنكُمْ مِّن يَبْخَلُ وَ مَن يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَ اللهُ الغَنِيُّ وانْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَإِن تَتَوَلّوا يَستَبدِل قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا آمَثالَكُمْ - اس کے بعد جماعت کی ترقی سے تعلق رکھنے والے بعض نہایت ہی اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-