خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 46

خطابات شوری جلد دوم ۴۶ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء میری تحریک سے ہی جاری ہوتا ہے۔اس سکیم کے ماتحت جو کارخانے جاری کئے گئے ہیں وہ یہ ہیں۔(1) لوہے کا کام کرنے کا کارخانہ۔(۲) لکڑی کا کام کرنے کا کارخانہ۔اب چمڑے کے کام کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔(اس دوران میں یہ کارخانہ بھی جاری ہو چکا ہے۔) (۳) دوا سازی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔جس کی ایک شاخ دہلی میں کھولی جائے گی۔(۴) گلاس فیکٹری کا کام ہے۔ایک مخلص دوست نے اپنی جائداد بیچ کر جاری کیا ہے۔چونکہ وہ اکیلے اس کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے تھے اس لئے اس میں بھی تحریک جدید کا حصہ رکھ دیا گیا ہے۔بیرونی ممالک میں جو مبلغ گئے ہیں اُن کے ذریعہ وہاں کئی قسم کا ہندوستان کا سامان فروخت ہو سکتا ہے اس لئے ایک اس قسم کی دکان جاری کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ اور کار خانے بھی مدنظر ہیں۔اصل بات بریکاروں کو کام پر لگانا ہے اور یہ بھی کہ جماعت کی مالی حالت بھی اچھی ہو اور تحریک جدید کی مالی تحریک جب بند کر دی جائے تو اس کا کام اِن کارخانوں کی آمدنی سے چلے۔ان کارخانوں کے متعلق احباب ان طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں۔(۱)۔جن احباب کو ان کاموں میں سے کسی کا تجربہ ہو، وہ مفید تجاویز بتا ئیں اور سُودمند مشورے دیں۔(۲)۔ماہر فن احباب کارخانوں میں آکر کام ہوتا دیکھیں اور مشورے دیں کہ کس طرح کام کرنا چاہئے۔(۳)۔اس طرح بھی اس بارے میں مدد کی جاسکتی ہے کہ جماعت کے لوگ ان کا رخانوں کی بنی ہوئی چیزیں خریدیں۔ہوزری سے خریدنے کے لئے میں نے کہا تھا۔گو مجھے افسوس ہے کہ اس طرف پوری توجہ نہیں کی گئی۔مگر مجھے ہوزری سے بھی شکایت ہے کہ اُس نے کام اُس طرح سے شروع نہیں کیا جس طرح اسے کرنا چاہئے تھا۔اسی طرح لکڑی کا سامان ہے جو دوست یہ سامان اور جگہوں سے خریدتے ہیں وہ یہاں سے خریدا کریں۔