خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 578
خطابات شوری جلد دوم ۵۷۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم نے دعا ئیں نہیں کی تھیں۔اس کے بعد میں مجلس شوریٰ کو ختم کرتا ہوں۔سب دوست میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں کہ اللہ تعالی ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمارے دلوں میں اپنے بھائیوں کے متعلق رافت اور محبت کے جذبات پیدا کرے اور ایسا سوز اور گداز ہمارے دلوں میں بھر دے کہ ہم ان کے غم کو اپنا غم اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ قرار دیں۔اسی طرح ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ وہ عظیم الشان ذمہ داری جو خدا تعالیٰ نے ہم پر عائد کی ہے، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سپرد کی ہے اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم پر ڈالی ہے ہم اس کو عمدگی سے ادا کرنے والے ہوں اور ہم میں سے ہر شخص کے دل میں ایسا ایمان بھرا ہوا ہو کہ جب اس کی موت کا وقت آئے تو وہ اس خوشی سے دنیا کو چھوڑے کہ میں اب خدا کی گود میں جارہا ہوں اور درمیان میں دوزخ کا مجھے کوئی خطرہ نہیں۔“ الفاتحة : ٦، الانعام : ۹۱ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء ) مشكواة كتاب المناقب باب مناقب ابی بکر۔بخاری کتاب كفارات الايمان باب الكفارة قبل الحنث و بعده مسلم کتاب الامارة باب النهي عن طلب الإمارة - ۵۔سنن ابو داؤد كتاب الأدب باب في المشورة۔سنن ابی داؤد کتاب العلم باب التشديد فى الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم ك تذكرة الحفاظ جلد ۱ صفحه ۱۹ دار الكتب العلمية بيروت لبنان الطبعة الاولی ۱۹۹۸ء۔صحیح بخارى كتاب البيوع باب الخياط المائدة : ١١٨ ا سنن ابو داؤد كتاب الطلاق باب في كراهية الطلاق ال البقرة : ٢٢٠