خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 492 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 492

خطابات شوری جلد دوم ۴۹۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء جائے گا۔تیسری دفعہ پھر وہی آم ان کے سامنے لایا جائے گا اور چوتھی دفعہ پھر وہی آم انہیں کھانے کے لئے دیا جائے گا اور اس طرح ایک ہی پھل انہیں متواتر دیا جائے گا اور اس تواتر کے ساتھ دیئے جانے کی وجہ سے وہ کہیں گے کہ هُذَا الَّذِي رُزِ قُنَا مِن قَبْلُ کہ یہ پھل تو ہم پہلے بھی کھا چکے ہیں حالانکہ اگر اُتوا به متشابھا کے یہی معنے ہوں کہ ایک ہی پھل بار بار انہیں کھلایا جائے گا اور اس وجہ سے وہ پھل آپس میں متشابہہ ہوں گے تو یہ خوبی نہیں بلکہ ایک نقص ہوگا۔مثلاً اگر کسی کو بار بار ایک ہی قسم کا جوڑا پہننے کے لئے دیا جائے تو آخر وہ تنگ آجائے گا اور کہے گا ہمیشہ ایک ہی قسم کا جوڑا دیا جاتا ہے، کیا کوئی اور تم نہیں رہی؟ اور یہ امر انسانی فطرت میں داخل ہے کہ وہ تنوع کو پسند کرتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو مرد کبھی کسی رنگ کا کوٹ بنوا لیتے ہیں اور کبھی کسی رنگ کا، اسی طرح رومال بدلتے رہتے ہیں۔عورتیں بھی کبھی ایک رنگ کی ساڑھی پہنتی ہیں اور کبھی دوسرے رنگ کی ، کبھی ان کے کپڑوں کا کوئی ڈیزائن ہوتا ہے اور کبھی کوئی۔بیل بوٹے بھی مختلف قسم کے بناتی رہتی ہیں، کبھی کوئی اور کبھی کوئی۔یہ نہیں ہوتا کہ ایک ہی رنگ اور ایک ہی قسم کے کپڑے وہ ہمیشہ پہنتی چلی جائیں کیونکہ انسانی فطرت تبدیلی اور ترقی چاہتی ہے یہ پسند نہیں کرتی کہ وہ ایک مقام پر ٹھہر جائے۔پس اگر جنت میں ترقی ہے تو پھر اُتوا به متشابھا کے یہ معنے کس طرح درست ہو سکتے ہیں کہ انہیں بار بار ایک ہی قسم کا پھل کھانے کے لئے دیا جائے گا جبکہ یہ کوئی خوبی کی بات نہیں بلکہ ایک نقص ہے۔اس صورت میں تو جنتیوں کا یہ کہنا کہ هذا الذي رزقنا من قبل یہ شکوہ ہی معلوم ہوتا ہے۔جیسے کوئی کہے کہ مجھے صبح بھی کھانے کے لئے دال ملی اور اب شام کو بھی دال مل رہی ہے حالانکہ قرآن اُتُوا به مُتَشَابِها خوبی کے معنوں میں بیان کر رہا ہے۔اس آیت کے دوسرے معنے مفسرین نے یہ کئے ہیں کہ دُنیا میں جس قسم کے پھل کھانے کے لئے ملتے ہیں جنتیوں کو ویسے ہی پھل جنت میں کھانے کے لئے ملیں گے۔جیسے آم یہاں ملتے ہیں ویسے ہی آم اگلے جہان میں ملیں گے اور جیسے خربوزے یہاں کھانے کو ملتے ہیں اسی طرح کے خربوزے اگلے جہان میں جنتیوں کو ملیں گے۔اور جب وہ اُن آموں اور خربوزوں کو کھا ئیں گے تو کہیں گے ھذا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ یہ پھل تو