خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 44
خطابات شوری جلد اوّل ۴۴ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء اُن کو بھی دُور کریں۔جہاں لوگوں کو تحریک کرتا ہوں کہ لڑکے بھیجیں وہاں یہ افسروں کو بھی تاکید کرتا ہوں کہ اصلاح کی کوشش کریں اور ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اس لئے دونوں کو نصیحت کرتا ہوں وہ لڑکے بھیجیں اور یہ ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اگر بگڑا ہوا بھی آئے تو درست کر دیں یہ ان کا فرض ہے۔اب اجلاس ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ جن دوستوں نے سُنا اور جنھوں نے نہیں سُنا ان کو بھی لیکچر مفید ثابت ہو اور یہ طریق مشاورت مفید ہو۔ساتھ ہی یہ بھی کہوں گا کہ کانفرنس والوں نے بھڑاس نکالی ہے سب امور کو اکٹھا نہیں لینا چاہئے تھا۔مگر مجموعی طور پر نظر ڈالنے سے معلوم ہو گیا کہ کس قدر کام کرنا ہے۔امید ہے کہ اگلی دفعہ اس سے زیادہ نمائندے آئیں گے کیونکہ جس قدر زیادہ ہوں اُسی قدر عمدگی سے کام ہوتا ہے۔“ ( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء ) الشورى: ٣٩ آل عمران: ۱۶۰ تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۱۲۰۱۱۱ مطبع دار الفکر بیروت لبنان مطبوعه الطبعة الثانية ٢٠٠٢ء ۵- تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء - الصف: ١٠ ے۔بخاری کتاب الاعتصام بالكتب والسُنَّةِ باب قول الله تعالى وَ أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ -